معاذ بن حارث قاری
معاذ بن حارث قاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
معاذ بن حارث انصاری صحابی رسول اوراصحاب صفہ میں شامل قبیلہ انصار سے تعلق تھا حافظ ابو عبد اللہ اور علامہ ابونعیم اصبہانی نے حضرت معاذبن حارث رضی اللہ عنہ کو اصحابِ صفہ میں سے شمار کیا ہے ۔ نام معاذ، کنیت ابو حلیمہ، والد کانام حارث، انصارِ مدینہ کے قبیلۂ بنو نجار سے تعلق رکھتے ہیں ۔ [1]’’معاذقاری‘‘ سے مشہور ہیں معاذ قاری بہ آوازِ بلند خوش آوازِ ی میں قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے اس لیے کہ عمر فاروق نے ماہِ رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کے لیے انھیں متعین کر رکھا تھا۔ [2] معاذ غزوۂ خندق میں شریک رہے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مقدسہ کے چھ سال انھیں نصیب ہوئے ہیں یہ ماہِ رمضان المبارک میں دعا قنوت پڑھنے کا خاص اہتمام کرتے تھے ، امام بخاری نے انھیں اہلِ مدینہ میں شمار کیا ہے ۔ اور یہ جنگِ جَسر٭ میں ابو عبیدبن مسعود ثقفی کے ساتھ شریک رہے ہیں ۔[3] معاذ رضی اللہ عنہ کے شاگردوں میں نافع مولی ابن عمر، عمران بن ابی انس، سعید مقبری اور ابوالولید بصری ہیں ۔ صحاحِ ستہ میں سے صرف سننِ ابوداؤد میں ان کی روایت ہے ۔
وفات
[ترمیم]معاذ کا انتقال بعمرِ 69 سال واقعہ حرہ 63ھ میں ہوا [4]