ثعلبہ بن عنمہ
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ثعلبہ بن عنمہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد |
درستی - ترمیم |
ثعلبہ بن عنمہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔
- ان کا نسب ثعلبہ بن عنمہ بن عدی بن نابی بن عمرو بن سواد بن غنم بن كعب بن سلمہ الانصاری الخزرجی السلمی ہے بیعت عقبہ کی دونوں بیعتوں میں شامل تھے غزوہ بدر و احد خندق میں شریک تھے غزوہ خندق میں شہید ہوئے انھیں ہیبرہ بن ابی الوہب مخزومی نے شہید کیا [1]* يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ(البقرہ: 189) یہ آیت معاذ بن جبل اور ثعلبہ بن عنمہ کے بارے میں نازل ہوئی یہ دونوں انصار میں سے تھے ان دونوں نے نبی سے کہا اے اللہ کے رسول کیا وجہ ہے کہ ہلال ظاہر ہوتا ہے اور دھاگے کی طرح ظاہر ہوتا ہے پھر بڑھتا ہے تآنکہ بڑا ہوجاتا ہے مکمل اور گول ہوجاتا ہے پھر گھٹتا رہتا ہے اور باریک ہوجاتا ہے تاآنکہ ویساہی ہوجاتا ہے جیسے پہلے تھا یہ ایک حالت پر نہیں رہتا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔[2]