مندرجات کا رخ کریں

عتبہ بن ندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 12:02، 22 جنوری 2024ء از Tahir697 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ربط ساز کی مدد سے مصر کا ربط شامل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
عتبہ بن ندر
معلومات شخصیت

عتبہ بن نُدّر سلمیصحابی رسول اور اصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں۔
نام عتبہ، والد کا نام نُدّر ، قبیلہ ’’بنو سُلیم‘‘ سے تعلق رکھنے کی بناپر سلمی کہے جاتے ہیں ۔ حافظ ابو سعید بن اعرابی اور علامہ ابونعیم اصبہانی نے عتبہ بن نُدّرسلمی کو اصحابِ صفہ میں شمار کیا ہے ۔[1] عتبہ بن نُدّر فتحِ مکہ میں حاضر رہے اور فتحِ ’’مصر‘‘ میں شریک ہوکر مصر ہی میں سکونت اختیار کرلی۔ علامہ ابن حبان نے ذکر کیا ہے کہ عتبہ نے ’’شام‘‘ میں سکونت اختیار کرلی تھی یہی وجہ ہے کہ شامیوں ہی کے پاس ان کی حدیث کا ذخیرہ ہے۔ان کے شاگرد وں میں صرف علی بن ابی رباح اور خالد بن معدان ملتے ہیں [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. حلیۃ الأ ولیاء: 2/15
  2. کتاب الثقات : /184