مندرجات کا رخ کریں

رسولﷺ کی قد و قامت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقالات بسلسلۂ
محمد
محمد
باب محمد


محمدﷺ کا قد خوبصورت،قامت معتدل اور پیکر سیدھا تھا، کوئی شخص طول کی طرف منسوب ہوتا وہ آپ ﷺ کے ساتھ چلتا تو آپﷺ بلحاظ طول اس شخص سے لمبے ہوتے،جسامت معتدل تھی ،اور بدن گھٹا ہوا،نہ زیادہ موٹے اور نہ دُبلے پتلے تھے،بلکہ دو شاخوں کی درمیان ایک شاخ کے مثال تھے جو تینوں میں سب سے زیادہ تازہ وخوش منظر ہو۔ آپﷺ کا قد سب سے خوبصورت تھا۔[1] حضرت انس فرماتے ہیں کہ

آپ نہ تو لمبے تھے اور نہ ہی چھوٹے یعنی معتدل تھے۔آپ نہ تو لیمو کے طرح سفید دکھائی دیتے تھے اور نہ ہی سیاہ،اور نہ ہی بھورے بلکہ آپ روشن اور خوبصورت نظر آتے تھے۔

[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تجلیاتِ نبوت از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری،صفحہ 413
  2. شمائل ترمذی،جلد اول،نمبر 1