رسولﷺ کی خوشبو
مقالات بسلسلۂ محمد | |
---|---|
محمد | |
باب محمد | |
ادوار
اہل بیت
|
رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پورا جسم خوشبودار ہوتا تھا۔ آپ کے پسینے سے خوشبوں آتی تھی یہیں وجہ تھی کہ لوگ مختلف چیزوں میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پسینے کو محفوظ کرکے سنبھال رکھ لیتے تھے۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے کوئی مشک،عنبر یا کوئی اور ایسی خوشبو نہیں سونگھی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خوشبو سے بہتر ہو۔ جب آپ کسی شخص سے مصافحہ فرماتے تو اس شخص کو دن بھر رسول اللہ کی خوشبو محسوس ہوتی۔
جب آپ ﷺ کسی بچے کے سر پر ہاتھ پھیرتے تو وہ بچہ تمام بچوں میں باآسانی معلوم کیا جا سکتا تھا کیونکہ اس سے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشبو آتی تھی۔ ایک روایت کے مطابق حضرت ام سلیم نے رسول اللہ کی خوشبو ایک شیشے میں محفوظ کرلی تھی۔ پھر جب بھی ام سلیم خوشبودار مایا بناتی یا بنی بنائی استعمال کرتی تو وہ رسول اللہ کے اس پسینے میں سے اس مایا میں ملا دیتی تھی جس سے خوشبو مزید عمدہ اور دلکش ہوتی تھی۔