میر ہزار خان کھوسو
میر ہزار خان کھوسو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
صدر | آصف علی زرداری | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 30 ستمبر 1929ء جعفرآباد، پاکستان |
||||||
وفات | 26 جون 2021ء (92 سال)[1] کوئٹہ |
||||||
رہائش | اسلام آباد, وفاقی دارالحکومت اسلام آباد | ||||||
شہریت | برطانوی ہند (1929–1947) پاکستان (1947–2021) |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ سندھ جامعہ کراچی |
||||||
پیشہ | منصف ، سیاست دان | ||||||
مادری زبان | بلوچی ، اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، بلوچی | ||||||
درستی - ترمیم |
میر ہزار خان کھوسو (ولادت: 30 ستمبر 1929ء - وفات: 26 جون 2021ء)[2] ایک پاکستانی قاضی اور 25 مارچ سے 5 جون 2013ء تک نگران وزیر اعظم پاکستان تھے۔ میر ہزار وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور پاکستان کے عبوری وزیر اعظم بھی رہے۔[3][4]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]میر ہزار خان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے کے قصبے اعظم خان میں 30 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئے۔1954 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی اس کے دو سال بعد انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔[5]
عدالتی کیریئر
[ترمیم]کھوسو جو اپنی سادگی کے لیے نام سے جانا جاتا ہے، نے 1957ء میں اس وقت کے مغربی پاکستان کراچی بنچ کے ایک وکیل کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد 1980 ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔ پھر انھیں 1977 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک جج بنا دیا گیا؛ اور انھوں نے اگلے دو سال تک اس عہد7 پر کام کیا۔ ان کی مارچ 1985ء میں ایک اضافی جج کے طور پر تقرری کی گئی انھیں 1987 ء میں صوبائی ہائی کورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔پھر انھیں 1989ء میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنا دیا گیا۔ انھیں دو مرتبہ مختصر سی مدت کے لیے نگران گورنر بلوچستان بھی بنایا گیا پہلی مرتبہ انھیں 25 جون سے 12 جولائی 1990ء تک جبکہ دوسری بار 13 مارچ 1991ءسے 13 جولائی 1991ءتک نگران گورنر بنایا گیا [5]۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ وفاقی شرعی عدالت کے جج مقرر ہوئے 1991ء میں انھیں وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا وہ 1994ء تک اس عہدے پر براجمان رہے۔ انتہائی ایماندار ہونے کی وجہ سے آپ کو زکوۃ کونسل کے چیرمین مقرر ہوئے۔ زکوۃ کونسل کے چیرمین ہونے کی وجہ سے انھوں نے لمبے عرصے تک سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
وزیر اعظم پاکستان
[ترمیم]الیکشن کمیشن نے میر ہزار خان کھوسو کو 24 مارچ کو پاکستان کے 18 واں وزیر اعظم منتخب کیا الیکشن کمیشن نے حکومت اور حزب اختلاف کے چار ناموں میں سے آپ کا انتخاب کیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]میر ہزار خان کے تین بیٹے ہیں شفاقت کھوسو، برکت کھوسو اور امجد کھوسو۔ آپ کے بیٹے امجد خان کھوسو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔[6][7][8][9]
وفات
[ترمیم]میر ہزار خان کھوسو کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں 92 برس کی عمر میں 26 جون 2021ء کو انتقال کرگئے ،جنہیں بعد ازاں کوئٹہ سے بذریعہ ایمبولینس درگاہ کٹبارشریف لایا گیا ، درگاہ کے گدی نشین میاں محی الدین نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی ،انھیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گذشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔میر ہزار خان کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔[10][11][12][13]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Former caretaker PM Mir Hazar Khoso passes away
- ↑ Profile of Mir Hazar Khan Khoso
- ↑ "Justice (r) Mir Hazar Khan Khoso named interim PM of Pakistan"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ AFP/Web Desk۔ 24 مارچ 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2013
- ↑ "ECP appoints Justice (R) Mir Hazar Khan Khoso as caretaker PM"۔ جیو ٹی وی۔ 17 مارچ 2013۔ 27 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2013
- ^ ا ب Pakistan: Who is Mir Hazar Khan Khoso?, گلف نیوز. Retreived on 24 March 2013
- ↑ "ECP selects caretaker PM"۔ Thenews.com.pk۔ 2013-03-17۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2013
- ↑ "ECP appoints Mir Hazar Khan Khoso as caretaker PM"۔ The Nation۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2013
- ↑ "justice r-mir hazar khan khoso named interim pm of pakistan"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2013
- ↑ "Provincial Assembly of Balochistan, Members Directory"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2013
- ↑ https://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2021-06-27/1845062
- ↑ "Former caretaker premier Mir Hazar Khan Khoso passes away"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 26 جون 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2021
- ↑ "Former caretaker PM Mir Hazar Khan Khoso passes away at 92"۔ www.geo.tv (بزبان انگریزی)۔ 26 جون 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2021
- ↑ "Former caretaker PM Mir Hazar Khoso passes away"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 26 جون 2021۔ 26 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2021
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | وزیر اعظم پاکستان نگران 2013 |
مابعد |
- 1929ء کی پیدائشیں
- 30 ستمبر کی پیدائشیں
- 2021ء کی وفیات
- 26 جون کی وفیات
- کوئٹہ میں وفات پانے والی شخصیات
- مقام و منصب سانچے
- بلوچ شخصیات
- بلوچستان کے گورنر
- پاکستان کے قائم مقام وزرائے اعظم
- پاکستان کے وزرائے اعظم
- پاکستانی جج
- پاکستانی ماہر قانون
- پاکستانی منصفین
- ضلع جعفر آباد کی شخصیات
- فضلا جامعہ سندھ
- فضلا جامعہ کراچی
- کارکنان تحریک پاکستان
- بلوچ سیاست دان
- تحریک پاکستان کے بلوچستان سے کارکنان
- عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس