طاہرہ صفدر
طاہرہ صفدر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
منصف اعظم بلوچستان ہائیکورٹ | |||||||
آغاز منصب یکم ستمبر 2018ء | |||||||
| |||||||
سینئر جج بلوچستان ہائیکورٹ | |||||||
مدت منصب 11 مئی 2011ء – 31 اگست 2018ء | |||||||
| |||||||
ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ | |||||||
مدت منصب 7 ستمبر 2009ء – 10 مئی 2011ء | |||||||
چئیرپرسن بلوچستان سروسز ٹربیونل | |||||||
مدت منصب 10 جولائی 2009ء – 6 ستمبر 2009ء | |||||||
رکن بلوچستان سروسز ٹربیونل | |||||||
مدت منصب 22 اکتوبر 1998ء – 6 ستمبر 2009ء | |||||||
ڈسٹرکٹ و سیشن جج | |||||||
مدت منصب 27 فروری 1996ء – 21 اکتوبر 1998ء | |||||||
سینئر سول جج | |||||||
مدت منصب 29 جون 1987ء – 26 فروری 1991ء | |||||||
سول جج | |||||||
مدت منصب 22 اپریل 1982ء – 26 فروری 1991ء | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 اکتوبر 1957ء (67 سال) کوئٹہ ، بلوچستان ، پاکستان |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بلوچستان | ||||||
پیشہ | منصف | ||||||
درستی - ترمیم |
سیدہ طاہرہ صفدر (پیدائش: 5 اکتوبر1957ء) پاکستانی قانون دان جو اس وقت بلوچستان عدالت عالیہ کی منصف اعظم ہیں۔انھیں پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ابتدائی حالات و تعلیم
[ترمیم]سیدہ طاہرہ صفدر 5 اکتوبر 1957ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں۔ طاہرہ صفدر نے ابتدائی تعلیم کینٹومنٹ پبلک اسکول، کوئٹہ (بلوچستان) سے حاصل کی اور اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری جامعہ بلوچستان سے حاصل کی۔ 1980ء میں قانون کی تعلیم یونیورسٹی لا کالج، کوئٹہ سے حاصل کی۔
بطور منصف
[ترمیم]22 اپریل 1982ء کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ سول جج کے عہدے پر فائز ہوئیں[1]۔ 29 جون 1987ء کو انھیں ترقی دے کر سینئر سول جج کے عہدے پر فائز کر دیا گیا جبکہ اِس کے بعد وہ 27 فروری 1991ء کو وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بن گئیں۔یکم مارچ 1996ء کو ڈسٹرکٹ سیشنز جج بنیں۔اِس دوران انھوں نے لیبر کورٹ کی قیادت بھی کی۔22 اکتوبر 1998ء کو وہ رکن بلوچستان سروسز ٹربیونل مقرر ہوئیں جبکہ 10 جولائی 2009ء کو انھیں چئیرپرسن بلوچستان سروسز ٹربیونل مقرر کیا گیا جس پر وہ 6 ستمبر 2009ء تک فائز رہیں۔ 7 ستمبر 2009ء کو انھیں ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کیا گیا۔ 11 مئی 2011ء کو وہ سینئر جج بلوچستان ہائیکورٹ مقرر ہوگئیں اور 31 اگست 2018ء تک اِسی عہدے پر فائز رہیں۔ 27 نومبر 2017ء کو وہ بلوچستان ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر ہوئیں تھیں جب محمد نور مسکانزئی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بیرون ملک کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔[2]
منصف اعظم بلوچستان عدالت عالیہ
[ترمیم]- مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ
18 جولائی 2018ء کو بلوچستان ہائیکورٹ کے منصف اعظم محمد نور مسکانزئی کی ریئاٹرمنٹ (31 اگست 2018ء) کے بعد اُن کی تعیناتی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا [3][4]۔ 23 جولائی 2018ء کو منصف اعظم پاکستان میاں ثاقب نثار نے اُن کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کو حتمی قرار دیا۔[5][6] طاہرہ صفدر نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ یکم ستمبر 2018ء کو حلف اٹھایا۔اِس اعتبار سے وہ پہلی خاتون ہیں جو پہلی بار اِس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔وہ اِس عہدے پر 4 اکتوبر 2019ء تک فائز رہیں گی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Pakistan gets its first woman high court chief justice; Tahira Syeda Safdar to replace Mohammad Noor Muskanzai - Firstpost
- ↑ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس - Pakistan - Dawn News
- ↑ بلوچستان ہائیکورٹ میں پہلی مرتبہ خاتون چیف جسٹس کی تقرری کا امکان - Pakistan - Dawn News
- ↑ Justice Tahira Safdar opens the eyes and minds of young female lawyers through her consistence – Daily Pakistan
- ↑ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد - Pakistan - Dawn News
- ↑ Balochistan to have first woman chief justice - Daily Times