1492ء
Appearance
جنورى
[ترمیم]- 2 جنوری: غرناطہ میں مسلم حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔
- 6 جنوری: ازابیلا اول اور فرڈینینڈ دؤم غرناطہ میں داخل ہوئے۔
- 15 جنوری: کرسٹوفر کولمبس نے ازابیلا اول اور فرڈینینڈ دؤم سے ملاقات کی اور اُسے الہند کا نیا راستہ تلاش کرنے کے لیے مشرق بھیجا گیا، ہسپانوی حکومت نے اِس سفر کے لیے اُس کے تمام اخراجات اپنے ذمے لیے۔
- 16 جنوری: ہسپانوی زبان کی پہلی قواعد و انشاء (گرامر) ہسپانوی ملکہ ازابیلا اول کو پیش کی گئی۔
- 23 جنوری: تورات کے ابتدائی پانچ صحائف یعنی اسفارِ خمسہ پہلی بار شائع کیے گئے۔
مارچ
[ترمیم]- 31 مارچ: فرڈینینڈ دؤم اور ازابیلا اول نے معاہدہ الحمراء پر دستخط کیے۔ اِس معاہدے کے تحت ہسپانیہ سے تمام یہودیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا۔ جن یہودیوں نے مسیحیت قبول کرلی تھی، انھیں ہسپانیہ میں قیام کی اجازت دے دی گئی۔
جون
[ترمیم]- 8 جون: خاندان یورک کی آخری ملکہ ایلزبتھ ووڈوائل فوت ہو گئی۔
جولائی
[ترمیم]- 31 جولائی: ہسپانیہ سے ایک اندازے کے مطابق 40,000 سے 200,000 یہودی افراد نکال دیے گئے۔عثمانی سلطان بایزید ثانی کے حکم سے عثمانی بحریہ نے باحفاظت اِن یہودیوں کو ازمیر اور تھیسالونیکی پہنچا دیا۔
اگست
[ترمیم]- 3 اگست: شام کے وقت کرسٹوفر کولمبس پالوس دے لا فرونتیرا سے اپنے پہلے سمندری سفر کو روانہ ہوا۔
اکتوبر
[ترمیم]- 28 اکتوبر: کرسٹوفر کولمبس نے پہلی بار کیوبا پر قدم رکھا۔
دسمبر
[ترمیم]
پندرہویں صدی کی آخری دہائی |
---|
1491ء | 1492ء | 1493ء | 1494ء | 1495ء | 1496ء | 1497ء | 1498ء | 1499ء | 1500ء |