لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن
لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن Laki Marwat Jn Railway Station | |
---|---|
محل وقوع | لکی مروت |
مالک | وزارت ريلوے |
لائن(لائنیں) | |
دیگر معلومات | |
اسٹیشن کوڈ | LMW |
تاریخ | |
سابقہ نام | گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے |
لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔
تاریخ
[ترمیم]لکی مروت ریلوے اسٹیشن کی قدیم اور خوبصورت عمارت انگریز دور میں 1913ء میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے جنکشن کا درجہ حاصل تھا۔ یہاں سے پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے ماڑی انڈس، ضلع ٹانک اور بنوں تک ریل گاڑی چلتی تھی اور اسے چھوٹی ریل کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا جبکہ سرکاری طور پر اس کا نام ماڑی انڈس لائن یا ماڑی انڈس ریلوے تھا اور ابتدا میں یہ انگریز دور کے نارتھ ویسٹرن ریلوے نظام کا حصہ تھا تاہم بعد میں اس کا کنٹرول پاکستان ریلوے نے سنبھال لیا۔ 1992ء میں جب لکی مروت کو ضلع کا درجہ دیا گیا تو یہاں پر پولیس لائن کو عارضی طور پر قائم کیا گیا تھا جس کو حال ہی میں یہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
معلومات
[ترمیم]ریلوے اسٹیشن کوڈ
[ترمیم]پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ LMW ہے
موجودہ حالت
[ترمیم]اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کی تحویل میں ہے، لیکن قابلِ استعمال نہیں ہے ۔
محل وقوع
[ترمیم]لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن لکی مروت جنکشن میں واقع ہے۔
بنوں-ٹانک برانچ لائن
[ترمیم]- بنوں ریلوے اسٹیشن
- ابا خیل ریلوے اسٹیشن
- نورنگ سرائے ریلوے اسٹیشن
- لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن
- شہباز خیل ہالٹ ریلوے اسٹیشن
- پیزو ریلوے اسٹیشن
- ٹانک جنکشن ریلوے اسٹیشن
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]پاکستان ریلویز | ||
---|---|---|
پچھلا اسٹیشن |
لکی مروت جنکشن ریلوے اسٹیشن | اگلا اسٹیشن ' |