مندرجات کا رخ کریں

سپانٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سپانٹک
Spantik south east ridge (left)
بلند ترین مقام
بلندی7,027 میٹر (23,054 فٹ)
امتیاز1,187 میٹر (3,894 فٹ)
جغرافیہ
سپانٹک is located in گلگت بلتستان
سپانٹک
سپانٹک is located in پاکستان
سپانٹک
سلسلہ کوہSpantik-Sosbun Mountains

سپانٹک (Spantik) شمالی پاکستان میں نگر کے علاقے میں 7027 میٹر / 23053 فٹ بلند ایک خوبصورت چوٹی ہے۔ اسے گولڈن پیک اور سنہری چوٹی بھی کہتے ہیں۔ سورج کی شعاعیں جب اس پہ پڑتیں ہیں تو اس کا رنگ سنہرا نظر آتا ہے۔ ہنزہ سے یہ ایک خنجر کی طرح اوپر کو اٹھی نظر آتی ہے۔

رسائی

[ترمیم]

سپانٹک یا گولڈن پیک نگر کے دشوار گزار علاقے میں ہے۔ اسلام آباد سے ہوائی جہاز کے ذریعے گلگت اور وہاں سے نگر جایا جا سکتا ہے یا پھر پیرودھائی راولپنڈی سے ناٹکو کی بس میں گلگت جائیں اور وہاں سے نگر جانے والی ویگن میں نگر کی آخری آبادی ہوپر تک جائیں۔ ہوپر سے آگے گلیشروں کے اوپر سے جانا پڑتا ہے۔ راستے میں چرواہوں یا سلاجیت نکالنے والوں کے چند گھر ملیں گے۔ کرسٹل بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے زمین دھوپ پڑنے پر چمکتی نظر آتی ہے۔ بے شمار رنگوں کے پتھر ملیں گے اور جنگلی گلاب کی قد آدم سے بھی بڑی ہزاروں جھاڑیاں راستے میں ہوں گی اور ہر جھاڑی پر سینکڑوں گلاب کھلے ہوں گے۔ جہاں چرواہے بھی نہیں ہوتے وہاں کوئی یاک فیملی گھاس چرتی نظر آئے گی۔ اچھی صحت، سامان اور گائیڈ کے بغیر اس خوبصورت بلا سپانٹک کے پاس نہیں جانا چاہیے۔ زیادہ تر غیر ملکی آتے ہیں۔

Images

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]