مندرجات کا رخ کریں

سلسلہ کوہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہمالیہ، دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے، کا خلا سے منظر
سمندر کی تہ میں موجود دنیا کا لمبا ترین پہاڑی سلسلہ
کوہ اینڈیز، خشکی پر دنیا کے لمبے ترین پہاڑی سلسے، کا فضاء سے منظر

پہاڑی سلسلہ پہاڑوں کی ایک مسلسل قطار کو کہتے ہیں۔ ان پہاڑوں کے اردگرد عموماً سطح زمین بھی بلند ہوتی ہے اور انھیں وادیاں اور درّے ایک دوسرے سے جدا کرتے ہیں۔ سلسلہ ہمالیہ میں دنیا کے بلند ترین پہاڑ موجود ہیں، جن میں بلند ترین ماؤنٹ ایورسٹ ہے۔ دنیا کا طویل ترین پہاڑی سلسلہ سمندر کی تہ میں ہے اور تقریباً پوری دنیا کا چکر لگاتا ہے۔ اس سلسلے کی لمبائی 65,000 کلومیٹر ہے اور اگر اس کی شاخوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو لمبائی 80,000 کلومیٹر ہو جاتی ہے۔ کوہ اینڈیز خشکی پر موجود طویل ترین پہاڑی سلسلہ ہے جس کی لمبائی 7,000 کلومیٹر ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]