مندرجات کا رخ کریں

تسکانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Tuscany سے رجوع مکرر)
تسکانہ
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام فیرینزے (فلورنس)
صدر علاقہ کلاودیو مارتینی (Claudio Martini)
صوبوں کی تعداد 10
کمونے کی تعداد 287
رقبہ 22,990 مربع کلومیٹر (چوتھا ۔ 7.6 فیصد)
آبادی 3,619,872 (نواں ۔ 6.1 فیصد)
علامت
فائل:Toscana-Stemma.png


تسکانہ یا تسکانی (انگریزی: Tuscany) (اطالوی، ہسپانوی: Toscana) (فرانسیسی: Toscane) (جرمن: Toskana) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے جس کا رقبہ 20,990 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ چھتیس لاکھ ہے۔ صدر مقام فیرینزے (Firenze) (انگریزی: فلورینس Florence) ہے۔ تسکانہ آب و ہوا اور قدرتی مناظر کے حوالے سے اٹلی کا خوبصورت ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ تسکانہ مرکزی اٹلی میں واقع ہے جس کے شمال میں اطالوی علاقہ ایمیلیا رومانیا، شمال مغرب میں لیگوریا، مغرب میں بحیرہ روم، مشرق میں امبریا اور مارچے اور جنوب مشرق میں لازیو واقع ہیں۔ تقریبا دو تہائی علاقہ پہاڑی ہے اور ایک چوتھائی بلند بہاڑوں پر مشتمل ہے۔ صرف 8.4 فیصد میدانی ہے جو دریائے آرنو (Arno River) کی وادی کہلاتا ہے۔

علاقہ کو دس صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2004ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 آریزو (Arezzo) 323,288 3,232 39
2 فیرینزے (فلورنس) 933,860 3,514 44
3 گروسیتو (گروسیتو) 210,876 4,504 28
4 لیوورنو (لیورنو) 326,439 1,218 20
5 لوکا (لوکا) 372,244 1,773 35
6 ماسا کرارا (صوبہ ماسا اور کارارا) 200,695 1,157 17
7 پیزا (پیسا (اطالیہ)) 394,101 2,448 39
8 پستویہ (پستویا) 268,503 965 22
9 پراتو (پراتو) 227,886 365 7
10 سیعینا (سئینا) 194,440 3,821 36

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

تسکانہ اپنی وائن (شراب) کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے، جن میں سے چیانتی (Chianti)، سکانسانو کی مورلینو (Morellino di Scansano) اور مونتالچینو کی برونیلو (Brunello di Montalcino) بہت مشہور ہیں۔ علاقہ میں 120 کے قریب محفوظ شدہ قدرتی علاقے (nature reserves) یا نیشنل پارک ہیں، جو قدرتی ماحول کی خوبصورتی اور جنگلی حیاتیات کی کثرت سے موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم زرعی پیداوار میں چیانینا مویشی اور زیتون کا تیل ہے جو خاص کر لوکا اور گردونواع میں بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔ صنعتوں میں پیاجیو (Piaggio) گاڑیوں کی فیکٹری کے علاوہ موٹر سائیکل، سکوٹر، ہوائي جہاز، ٹیکسٹائل کی صنعتیں پراتو کے صنعتی علاقہ میں قائم ہیں۔ دواساز (petrochemical) کارخانے لیگہارن (Leghorn) میں اور سٹیل مل پیعومبینو (Piombino) میں قائم ہیں۔ فنون لطیفہ (Cities of Art) کے مشہور شہروں جن میں فیرینزے، لوکا، پیزا، سیعینا اور سان جیمینیانو (San Gimignano) شامل ہیں کے علاوہ ساحلی علاقے اور جزائر میں سیاحت آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ ماساکرارا اور لوکا کے پہاڑی علاقوں سے اعلی معیار کا سنگ مرمر بھی نکالا جاتا ہے۔


80 اور 90 کی دہائیوں میں پر کشش ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کی منزل مقصود بنا۔ زیادہ تر مہاجر چین اور شمالی افریقی ممالک سے ہیں، تاہم برطانوی اور امریکا نزاد مہاجر بھی موجود ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (Italian national institute of statistics ISTAT) کے 2006ء کے اعداد شمار کے مطابق علاقہ میں 215,490 غیر ملکی رہتے ہیں جو کل آبادی کا 5.9 فیصد ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 فیرینزے (فلورنس) 366,901 صوبہ
2 پراتو (پراتو) 183,823 صوبہ
3 لیگہارن (Leghorn) 160,534 کمونے
4 آریزو (Arezzo) 95,229 صوبہ
5 پیزا (پیسا (اطالیہ)) 87,737 صوبہ
6 پستویہ (پستویا) 85,947 صوبہ
7 لوکا (لوکا) 84,422 صوبہ
8 گروسیتو (گروسیتو) 76,330 صوبہ
9 ماسا (ماسا) 69,399 صوبہ
10 کرارا (کارارا) 65,125 کمونے
11 ویاریجیو (ویاریجیو) 63,389 کمونے
12 سیعینا (سئینا) 54,147 صوبہ

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]