تسکانہ
تسکانہ | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | فیرینزے (فلورنس) |
صدر علاقہ | کلاودیو مارتینی (Claudio Martini) |
صوبوں کی تعداد | 10 |
کمونے کی تعداد | 287 |
رقبہ | 22,990 مربع کلومیٹر (چوتھا ۔ 7.6 فیصد) |
آبادی | 3,619,872 (نواں ۔ 6.1 فیصد) |
علامت | |
فائل:Toscana-Stemma.png |
تسکانہ یا تسکانی (انگریزی: Tuscany) (اطالوی، ہسپانوی: Toscana) (فرانسیسی: Toscane) (جرمن: Toskana) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے جس کا رقبہ 20,990 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ چھتیس لاکھ ہے۔ صدر مقام فیرینزے (Firenze) (انگریزی: فلورینس Florence) ہے۔ تسکانہ آب و ہوا اور قدرتی مناظر کے حوالے سے اٹلی کا خوبصورت ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ تسکانہ مرکزی اٹلی میں واقع ہے جس کے شمال میں اطالوی علاقہ ایمیلیا رومانیا، شمال مغرب میں لیگوریا، مغرب میں بحیرہ روم، مشرق میں امبریا اور مارچے اور جنوب مشرق میں لازیو واقع ہیں۔ تقریبا دو تہائی علاقہ پہاڑی ہے اور ایک چوتھائی بلند بہاڑوں پر مشتمل ہے۔ صرف 8.4 فیصد میدانی ہے جو دریائے آرنو (Arno River) کی وادی کہلاتا ہے۔
علاقہ کو دس صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2004ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | آریزو (Arezzo) | 323,288 | 3,232 | 39 |
2 | فیرینزے (فلورنس) | 933,860 | 3,514 | 44 |
3 | گروسیتو (گروسیتو) | 210,876 | 4,504 | 28 |
4 | لیوورنو (لیورنو) | 326,439 | 1,218 | 20 |
5 | لوکا (لوکا) | 372,244 | 1,773 | 35 |
6 | ماسا کرارا (صوبہ ماسا اور کارارا) | 200,695 | 1,157 | 17 |
7 | پیزا (پیسا (اطالیہ)) | 394,101 | 2,448 | 39 |
8 | پستویہ (پستویا) | 268,503 | 965 | 22 |
9 | پراتو (پراتو) | 227,886 | 365 | 7 |
10 | سیعینا (سئینا) | 194,440 | 3,821 | 36 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
تسکانہ اپنی وائن (شراب) کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے، جن میں سے چیانتی (Chianti)، سکانسانو کی مورلینو (Morellino di Scansano) اور مونتالچینو کی برونیلو (Brunello di Montalcino) بہت مشہور ہیں۔ علاقہ میں 120 کے قریب محفوظ شدہ قدرتی علاقے (nature reserves) یا نیشنل پارک ہیں، جو قدرتی ماحول کی خوبصورتی اور جنگلی حیاتیات کی کثرت سے موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم زرعی پیداوار میں چیانینا مویشی اور زیتون کا تیل ہے جو خاص کر لوکا اور گردونواع میں بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔ صنعتوں میں پیاجیو (Piaggio) گاڑیوں کی فیکٹری کے علاوہ موٹر سائیکل، سکوٹر، ہوائي جہاز، ٹیکسٹائل کی صنعتیں پراتو کے صنعتی علاقہ میں قائم ہیں۔ دواساز (petrochemical) کارخانے لیگہارن (Leghorn) میں اور سٹیل مل پیعومبینو (Piombino) میں قائم ہیں۔ فنون لطیفہ (Cities of Art) کے مشہور شہروں جن میں فیرینزے، لوکا، پیزا، سیعینا اور سان جیمینیانو (San Gimignano) شامل ہیں کے علاوہ ساحلی علاقے اور جزائر میں سیاحت آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ ماساکرارا اور لوکا کے پہاڑی علاقوں سے اعلی معیار کا سنگ مرمر بھی نکالا جاتا ہے۔
80 اور 90 کی دہائیوں میں پر کشش ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کی منزل مقصود بنا۔ زیادہ تر مہاجر چین اور شمالی افریقی ممالک سے ہیں، تاہم برطانوی اور امریکا نزاد مہاجر بھی موجود ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (Italian national institute of statistics ISTAT) کے 2006ء کے اعداد شمار کے مطابق علاقہ میں 215,490 غیر ملکی رہتے ہیں جو کل آبادی کا 5.9 فیصد ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | فیرینزے (فلورنس) | 366,901 | صوبہ |
2 | پراتو (پراتو) | 183,823 | صوبہ |
3 | لیگہارن (Leghorn) | 160,534 | کمونے |
4 | آریزو (Arezzo) | 95,229 | صوبہ |
5 | پیزا (پیسا (اطالیہ)) | 87,737 | صوبہ |
6 | پستویہ (پستویا) | 85,947 | صوبہ |
7 | لوکا (لوکا) | 84,422 | صوبہ |
8 | گروسیتو (گروسیتو) | 76,330 | صوبہ |
9 | ماسا (ماسا) | 69,399 | صوبہ |
10 | کرارا (کارارا) | 65,125 | کمونے |
11 | ویاریجیو (ویاریجیو) | 63,389 | کمونے |
12 | سیعینا (سئینا) | 54,147 | صوبہ |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
مزید پڑھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- علاقہ تسکانہ کی باضابطہ ویب گاہ)
- تسکانہ۔ سیاحتی معلومات کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ intoscana.it (Error: unknown archive URL)
- تسکانہ۔ سیاحتی معلومات کی ویب گاہ
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو
ویکی ذخائر پر تسکانہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |