یوسف شاہ تاجی
بابا یوسف شاہ تاجی:علما عصر اور بے مثال صوفی ہیں
نام ونسب
[ترمیم]نام عبد الکریم۔ المعروف۔ بابایوسف شاہ تاجی۔ والد کا اسمِ گرامی: سید لعل محمد۔ آپ جے پور کے ایک غریب گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔
مقامِ ولادت
[ترمیم]آپ کی ولادت باسعادت جے پور(ریاست راجستھان) میں ہوئی۔
تحصیلِ علم
[ترمیم]ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب میں ہوئی۔ وہیں اردو،فارسی،عربی کی چند کتب پڑھیں تھیں کہ معاشی تنگی نے مجبور کر دیا اور بچپن میں گھر کے اخراجات پورا کرنے کے لیے ملازمت اختیارکی۔ جب گھر کے حالا ت کچھ اچھے ہو ئے توجے پور سے بر یلی پہنچے تو شاہ امام احمد رضا خان کے مد رسہ میں داخلہ مل گیا، بچے کو ہو نہار دیکھ کر نے خصوصی تو جہ فر مائی،جب مد رسہ سے نکلے تو ایک عظیم عالمِ دین اور مبلغ اسلام تھے۔
بیعت و خلافت
[ترمیم]سید عبد الحکیم لکھنوی جو شریعت و طریقت میں یگانہ روز گار تھے نے آپ کوتعلیم و تربیت کے مخصوص مراحل طے کرائے اور ایک مدت تک اپنا قرب خاص عطا کیا ،نیز سلاسل قادریہ ،سہروردیہ میں خلافت و اجازت مرحمت فرمائی،نیز یہ بھی فر مایا کہ اب تمھاری اگلی منزل بابا تاج الدین ناگپوری کے پاس ہے،آپ بابا تاج الدین ناگپوری خدمت میں حاضر ہوئے،انھوں آپ کو اجازت و خلافت کے ساتھ ساتھ اپنا جانشین بھی منتخب کیا۔
وفات
[ترمیم]یکم ذو الحجہ/1366ھ، بمطابق اکتوبر/1947ء کو کراچی میں آپ وصال ہوا۔ آپ کامرقد "میوہ شاہ قبرستان"کراچی میں ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تذکرہ اولیائے سندھ