ڈینس للی
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ڈینس کیتھ للی ڈینس کیتھ للی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | پرتھ، مغربی آسٹریلیا | 18 جولائی 1949|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرف | فوٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قد | 5 فٹ 11.5 انچ (1.82 میٹر) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا تیز گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 254) | 29 جنوری 1971 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 2 جنوری 1984 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 13) | 24 اگست 1972 بمقابلہ انگلستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 18 جون 1983 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1988 | نارتھیمپٹن شائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1987–1988 | تسمانیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1969–1984 | مغربی آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 14 جنوری 2009 |
ڈینس کیتھ للی اے ایم، ایم بی ای (پیدائش:18 جولائی 1949ء سبیاکو، پرتھ، مغربی آسٹریلیا) آسٹریلوی ریٹائرڈ کرکٹ کھلاڑی ہیں جس کا شمار اپنے دور کے شاندار فاسٹ بولر کے طور پر کیا جاتاہے۔[1]۔ للی نے جیف تھامسن کے ساتھ اولین اوورز کرنے والی ایک ایسی یادگار پارٹنرشپ قائم کی جسے باؤلنگ کی سب سے بڑی جوڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے[2]اپنے کیرئیر کے ابتدائی حصے میں للی ایک انتہائی تیز گیند باز تھے لیکن ان کی کمر میں فریکچر نے ان کا کیریئر تقریباً ختم کر دیا۔ اور اس نے سخت فٹنس کے نظام کو اپناتے ہوئے اس نے مکمل فٹنس کی طرف واپسی کا راستہ لڑا[3] بالآخر بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ گئے۔ 1984ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے وقت تک وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں 355 لینے کا اس وقت کا عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گیا تھا[4] اور اس نے اپنے آپ کو اب تک کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے اور مشہور آسٹریلوی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا۔ 2017ء میں کرکٹ آسٹریلیا کے ذریعے کرائے گئے مداحوں کے سروے میں، ان کا نام گذشتہ 40 سالوں میں ملک کے بہترین ایشز الیون میں شامل تھا[5] 17 دسمبر 2009ء کو، للی کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا[6]
کرکٹ کیریئر
[ترمیم]20 سال کی عمر میں، للی نے 1969-70ء میں مغربی آسٹریلیا کے لیے اپنے اول درجہ کرکٹ کا آغاز کیا اور اپنی تیز رفتار گیندوں سے سب کو متاثر کیا۔ للی نے اپنے پہلے سیزن میں 32 وکٹیں حاصل کیں سیزن کے اختتام پر، اس نے آسٹریلیا کی دوسری ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور 16.44 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں[7]
ابتدائی کیریئر
[ترمیم]اگلے سیزن میں، للی نے 1970-71ء کی ایشیز سیریز میں ایڈیلیڈ میں چھٹے ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کو شروع کیا، آٹھ گیندوں پر مشتمل اوورز میں 5/84 لے کر اکی ابتدا ہی متاثر کن تھی ان کی پہلی ٹیسٹ وکٹ جان ایڈریچ کی تھی، جو 130 کے اسکور پر کیتھ اسٹیک پول کے ہاتھوں کیچ ہوئے، لیکن یہ سڈنی میں ساتویں ٹیسٹ تک نہیں ہوا تھا کہ جان ہیمپشائر "کیچ مارش بولڈ للی کا ذکر شروع ہوا جو آنے والے کئی سالوں تک زبان ذدوعام رہا۔ اگلے سیزن میں، ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے دوران، جو جنوبی افریقہ کے خلاف منسوخ شدہ سیریز کی جگہ ترتیب دی گئی تھی، للی نے پرتھ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوسرے غیر سرکاری "ٹیسٹ" میچ کی پہلی اننگز کے دوران خود کا اعلان کیا۔ ایک طاقتور بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا جس میں گیری سوبرز، کلائیو لائیڈ، روہن کنہائی اور سنیل گواسکر شامل تھے اس نے صرف 7 اوورز میں 29/8 کے ساتھ بکھیر دیا، جو ایک اننگز میں ان کے کیریئر کی بہترین باؤلنگ دکھائی گئی اس پر سر گیری سوبرز نے تبصرہ کیا کہ جہاں تک خاص اسپیلز کا تعلق ہے، اس دن للی کی باؤلنگ سب سے تیز ترین تھی جس کا میں نے سامنا کیا تھا۔ للی نے پھر دوسری اننگز میں 4/63 کے ساتھ بیک اپ کیا اور میچ کے اعداد و شمار 12/92 کے ساتھ ختم ہوئے جو آسٹریلیا کی ایک اننگز سے فتح کا باعث ٹھہرا اور یہ للی ہی تھے جنہیں 2-2 پر ختم ہونے والی سیریز میں، ایک شاندار بولر سمجھا گیا، انھوں نے 17.67 کی اوسط سے 31 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی لیے انھیں 1973ء کے لیے وزڈن کے پانچ سال کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا۔ [8]
ریٹائرمنٹ کے بعد
[ترمیم]للی نے 1987-88ء میں تسمانیہ کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مختصر واپسی کے وقت اپنی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ 1988ء میں، ٹخنے کی شدید چوٹ میں مبتلا ہونے سے پہلے اس نے انگلش کاؤنٹی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے لیے آٹھ میچز کھیلے۔ اپنی سوانح عمری میں، للی نے دعویٰ کیا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی تیاری کے طور پر دوبارہ کھیلے جس کا مشورہ اس وقت کے کپتان ایلن بارڈر نے دیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سے للی نے اپنے آپ کو نوجوان باؤلرز کی رہنمائی اور کوچنگ کے لیے وقف کر دیا، خاص طور پر بریٹ لی، شان ٹیٹ اور مچل جانسن کو انھوں نے بہت توجہ کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دی وہ ہندوستان میں ایم آر ایف پیس فاؤنڈیشن سے بھی وابستہ تھے۔ للی نے 1999ء تک روایتی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون میچ کے لیے لیلک ہل میں مہمان ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔ اپنے فائنل میچ میں اس نے تین وکٹیں حاصل کیں اور اپنے بیٹے ایڈم کے ساتھ کھیلا۔ 2004ء سے ستمبر 2015ء میں اپنے اچانک استعفیٰ تک، للی ویسٹرن آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے۔
میراث
[ترمیم]- وہ 1973ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں سے ایک تھے۔
- انھیں 1981ء میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا رکن مقرر کیا گیا۔
- وہ 1996ء میں آسٹریلیا کے کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے دس افتتاحی افراد میں سے ایک تھے۔
- انھیں آفیشل آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم آف دی سنچری میں منتخب کیا گیا تھا۔
- انھیں 2000ء میں آسٹریلین اسپورٹس میڈل سے نوازا گیا۔
- انھیں 2010ء کے آسٹریلیا ڈے آنرز میں آرڈر آف آسٹریلیا کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔
- للی کو 1985ء میں اسپورٹ آسٹریلیا ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔
- وہ مین ایٹ ورک کے گانے "نو ریسٹریکشنز" (کارگو، 1983ء) میں اس لائن کے ساتھ امر ہو گیا: "کرکٹ کالنگ سنو، ٹی وی آن کرو، گھنٹوں بیٹھ کر گھورتے رہو اور ڈینس للی کو خوش کرو"۔
- آئن کیمبل سمتھ کے گانے "بلیو گٹار" میں بھی ان کا ذکر کیا گیا تھا۔ ایک گیت میں جہاں راوی غیر متوقع، شاندار واقعات کو بیان کر رہا ہے وہ گاتا ہے "میں نے ڈینس للی پر چھکا لگایا اور میں نے گواسکر کو کلین بولڈ کیا"۔ ریاستہائے متحدہ میں پرفارم کرتے وقت، اسمتھ اکثر اس گیت کو "میں نے کریم عبد الجبار سے سینتیس پوائنٹس حاصل کیے" میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
- انھیں آسٹریلیا کی "اب تک کی سب سے بڑی ایک روزہ ٹیم" میں باؤلر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
- انھیں 2021ء میں آسٹریلیا پوسٹ لیجنڈ آف کرکٹ کا نام دیا گیا۔
- اسے 2021ء میں اسپورٹ آسٹریلیا ہال آف فیم میں 43 ویں لیجنڈ کے طور پر شامل کیا گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- کرکٹ
- ٹیسٹ کرکٹ
- ایک روزہ بین الاقوامی
- آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم
- آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست
- آسٹریلیا کے ون ڈے کرکٹرز کی فہرست
- نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کی فہرست
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ BBC Sport: Ashes legends - Dennis Lillee. Retrieved 18 September 2007.
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-2
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-3
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-MCG-4
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-5
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-6
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-7
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Dennis_Lillee#cite_note-15
- 1949ء کی پیدائشیں
- آسٹریلوی کرکٹ کوچ
- آسٹریلوی کرکٹ منتظمین
- آسٹریلیا کے ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- آسٹریلیا کے کرکٹ کھلاڑی
- آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی
- اولین ٹیسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والے کرکٹ کھلاڑی
- بقید حیات شخصیات
- پرتھ، مغربی آسٹریلیا کے کھلاڑی
- سال کے بہترین وزڈن کرکٹ کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 1975 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 1983 کے کھلاڑی
- مغربی آسٹریلیا کے کرکٹر
- نارتھیمپٹنشائر کے کرکٹ کھلاڑی
- ورلڈ سیریز کرکٹ کے کھلاڑی
- تسمانیا کے کرکٹر