ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ/تصاویر
صفحے کے انداز کے ليے ڈھنگ پرچہ دیکھیے۔
تصویر سے متعلق معاونت صفحات: معاونت:تصویروں کا استعمال، معاونت:تصویروں کا استعمال کیسے کریں۔
ویکیپیڈیا میں بے شمار تمثیلی تصاویر اور دیگر برقی وسیط موجود ہیں۔ اس صفحہ میں مختصر طور پر یہ بیان کیا گیا ہے کہ تصاویر کو ویکیپیڈیا میں کس طرح اپلوڈ اور استعمال کیا جائے، اس ذیل میں مزید تفصیلات کے لیے ویکیپیڈیا:حکمت عملی برائے تصاویر اور معاونت:فائلیں ملاحظہ فرمائیں۔
اپلوڈ
اپلوڈ سے قبل
کسی بھی تصویر یا فائل (file) کو اپلوڈ کرنے کے لیے اردو ویکیپیڈیا میں دائیں جانب آلات کے ذیل میں ایک اختیار ہوتا ہے اپلوڈ (اپلوڈ)۔ اس پر کلک کریں، اس کے بعد آپ ایک خصوصی صفحہ پر پہونچ جائیں گے۔ اُس صفحہ پر اس طرح کا متن نظر آرہا ہوگا، وہاں موجود ہدایات کو بغور ملاحظہ فرمالیں، تاکہ بعد میں آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اپلوڈ کرتے وقت
ہدایات کو ملاحظہ کرنے کے بعد نیچے جائیں تو ماخذ فائل کے نام سے ایک خانہ نظر آئے گا۔ مثال کے لیے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
یہاں Browse پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر سے تصویر کو منتخب کر لیں۔ اس کے نیچے ان تمام توسیعات کے نام موجود ہیں (منظور شدہ اقسامِ فائل: png،gif،jpg،jpeg،xcf،pdf،mid،ogg،ogv،svg،djvu،tiff،tif،ogg،ogv،oga،webm) جو ویکیپیڈیا پر قابل قبول ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی توسیع کی حامل فائل اپلوڈ نہیں ہوپائے گی۔
اجازت نامہ
اس کے نیچے اجازت نامہ منتخب کریں: کا اختیار ہے اور نیچے متعدد اجازت ناموں کے نام مثلا غیر متعین، ذاتی کام، ٹی وی سکرین شاٹ غیر ہ درج ہیں، ان میں سے وہ اجازت نامہ منتخب کر لیں جو آپ کی فائل کے مناسب ہے، اگر تصویر آپ نے خود بنائی ہے تو ذاتی کام منتخب کریں وگرنہ دیگر اجازت ناموں میں سے مناسب اجازہ اختیار کر لیں۔ اگر موجود اجازت ناموں میں کوئی بھی اجازت نامہ آپ کی تصویر یا فائل کے مطابق نہیں ہے تو اسے یوں ہی چھوڑ دیں اور آگے بڑھ جائیں۔
معلومات تصویر
اب یہاں پر ایک خانہ بنام توصیف فائل نظر آئے گا۔ بطور نمونہ تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
یہاں پر خلاصہ کے سامنے کچھ معلومات مطلوب ہوتی ہیں جنہیں پر کرنا ہوتا ہے۔ ان مطلوبہ معلومات کی وضاحت ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
{{معلومات | وضاحت = | ماخذ = | تاریخ = | تصویر ساز = | اجازہ = | دیگر_نسخے = }} |
|
ان معلومات کو پر کرکے آگے بڑھیں، اب اجازہ پر پہونچیں اور اس کے سامنے درج غیر منتخب پر کلک کریں تو اجازت ناموں کی فہرست کھل کر سامنے آجائے گی جیسا کہ اوپر کی تصویر میں نظر آرہا ہے۔ اب یہاں سے اپنی فائل کے مطابق اجازت منتخب کریں، یہ مرحلہ ضروری ہے اگر کوئی اجازت نامہ آپ نے منتخب نہیں کیا تو آپ کی تصویر اطلاع دینے کے بعد حذف کردی جائے گی۔
اپلوڈ کریں
اجازت نامہ منتخب کرنے کے بعد اب اپلوڈ فائل پر کلک کریں، کچھ ہی دیر میں آپ کی تصویر اپلوڈ ہوجائے گی۔