ونے پاٹھک
ونے پاٹھک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جولائی 1968ء (56 سال) دھنباد |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ اسٹونی بروک الہ آباد یونیورسٹی |
پیشہ | ٹیلی ویژن میزبان ، فلم ساز ، اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ونے پاٹھک ایک بھارتی اداکار ہیں جنھوں نے "کھوسلہ کا گھوسلا"، "بھیجا فرائی"، "آئس لینڈ سٹی" اور "جانی غدار" سمیت کئی فلموں میں اداکاری کی، انھیں شہرت فلم کھوسلا کا گھوسلا میں آصف اقبال کے کردار سے ملی، اس کے بعد بھیجا فرائی میں بھی ان کے اداکاری کو ناظرین اور ناقدین نے بہت سراہا۔ انھوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم "رب نے بنادی جوڑی" میں بھی معاون کردار نبھایا تھا۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ونے پاٹھک ضلع بھوج پور، بہار میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وکاس ودیالہ، رانچی سے حاصل کی۔ جہاں وہ 1982 کے بیچ کے سابق طالب علم تھے۔ انھوں نے گریجویشن الہ آباد یونیورسٹی سے حاصل کی اور پھر ریاست ہائے متحدہ امریکا میں اعلی تعلیم کے لیے چلے گئے۔
کیریئر
[ترمیم]ونے پاٹھک نے اسٹونی بروک اسٹیٹ یونیورسٹی نیویارک میں کئی تھیٹر ڈراموں میں کام کیا۔ بالی ووڈ میں ونے پاٹھک نے اداکاری کی ابتدا چھوٹے موٹے کرداروں سے کی۔ کامیڈی فلم کھوسلہ کا گھوسلا میں ان کے کردار سے ان کو پہچان ملی۔ جلد ہی اس کے بعد کامیڈی فلم بھیجا فرائی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ 1999ء میں انھوں نے ٹیلی ویژن سیریز ہپ ہپ ہررے میں ونے کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے ایک فلم بھی پروڈیوس کی جس کا نام دسویدانیا (روسی زبان میں اس کا مطلب الوداع ہے) تھا، اس فلم کی کہانی ایک عام آدمی کی ہے جو ایک مرض کی وجہ سے مرنے والا ہے مگر وہ اس سے پہلے لوگوں کو اچھی طرح الوداع کہنا چاہتا ہے۔ ونے پھاٹک نے اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ ساتھ اچھے دوست رنویر شورے کے ساتھ ٹیلی ویژن شو OYE میں بھی میزبانی کی۔
اپنے دوست اور شریک فنکار رنویر شورے کے ساتھ ہی انھوں نے ایک ٹاک شو رنویر ونے اور کون؟۔ میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دئے۔ [1] یہ دونوں فنکار مزید دیگر ٹیلی ویژن شو ہاؤس اریسٹ اور دنیا گول ہیں میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ ونے پاٹھک، اپنے دوست رنویر شورے ، سریش مینن اور گورو گھیرا کے ساتھ ایک کامیڈی شو گریٹ انڈین لافٹر شو کا بھی حصہ رہے۔ انھوں نے اسپورٹس شو کرکٹ کریزی ود شورے کی بھی میزبانی کی۔
ونے پاٹھک نے 2005ء میں کینیڈین ٹیلی ویژن کی ایک انگریزی فلم مرڈر انویلڈ میں انسپکٹر گرپال بخش کا ایک معمولی کردار نبھایا۔
اس کے بعد ونے پاٹھک نے کئی ہندی فلموں مثلاً جانی غدار ، آجا نچلے، کھویا کھویا چاند چاند اور رب نے بنادی جوڑی اور مائی نیم از خان میں بھی کام کیا۔
ونے پاٹھک کی دیگر مشہور فلمیں جن میں انھوں نے اہم اور مرکزی کردار نبھائے ان میں بھیجا فرائی2، دی فلم ایموشنل اتیاچار، چلو دلّی، اوُٹ پٹانگ، تیرے میرے پھیرے، پپو کانٹ ڈانس سالہ اور آئس لینڈ سٹی شامل ہیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ونے پاٹھک نے سونیا سہائے سے شادی کی ہے[2]
فلموں کی فہرست
[ترمیم]ٹیلی ویژن
[ترمیم]سال | ٹی وی سیریل | کردار | ٹی وی چینل | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2001 | کہانیاں پوری فلمی ہے | میزبان/پرستتکرتا | سونی سیٹ میکس | ہندی |
اداکار
[ترمیم]سال | فلم | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2015 | گور ہری داستان | گور ہری داس | ہندی | |
آئس لینڈ سٹی | ہندی | |||
چڑیا | بالی | ہندی | ||
بدلہ پور | ہرمن | ہندی | ||
بجاتے رہو | منٹو حسن | ہندی | ||
2012 | وِنڈ آف چینج | ہارڈی | انگریزی | |
فاتسو! | ہندی | |||
میکسیمم | ہندی | |||
2011 | پپو کانٹ ڈانس سالہ | ودیادھر آچاریہ | ہندی | |
تیرے میرے پھیرے | ہندی | |||
بھیجا فرائی 2 | بھارت بھوشن | ہندی | ||
جو ڈوبا سو پار | ہندی | |||
اُوٹ پٹانگ | ہندی | |||
چلو دلّی | منو گپتا | ہندی | ||
ایک تھو چانس | ہندی | |||
2010 | انتروند | مدھوکر شاہی | ہندی | |
دی فلم ایموشنل اتیاچار | جوئے | |||
مائی نیم از خان | جتیش | ہندی | ||
2009 | رات گئی بات گئی | امیت | ہندی | |
کوئیک گن مورگن | چتر گپت | ہندی | ||
اسٹرئیٹ | مسٹر پینو پٹیل | ہندی | ||
2008 | اوہ، مائی گاڈ | راجیندر دوبے | ہندی | |
دساویدانیا | امر کول | ہندی | پروڈیوسر و ہدایتکار | |
رب نے بنادی جوڑی | بلوندر"بوبی" کھوسلا | ہندی | ||
وایا ڈارجلنگ | انسپکٹر روبن دت | ہندی | ||
مٹھیا | رام بھائی | ہندی | ||
منورما سکس فیٹ انڈر | سب انسپکٹر برج موہن | ہندی | ||
2007 | جانی غدار | پرکاش | ہندی | |
آجا نچلے | مسٹر چوجر | ہندی | ||
بھیجا فرائی | بھارت بھوشن | ہندی | ||
سے سلام انڈیا | مسٹر چوپڑا | ہندی | ||
2006 | کھوسلا کا گھوسلا | آصف اقبال | ہندی | |
مکسڈ ڈبل | ونے | ہندی | ||
2005 | مرڈر انویلڈ | انسپکٹر گرپال داس | ||
2003 | جسم | ڈی سی پی سدھارتھ | ہندی | |
2000 | ہر دل جو پیار کرے گا | مونٹی | ہندی | |
1999 | ہم دل دے چکے صنم | ترون | ہندی | |
1998 | فائر | تاج محل پر گائیڈ | ||
بمبے بوائز | چائے والا | ہندی | ہدایتکار |
پروڈیوسر
[ترمیم]سال | فلم |
---|---|
2008 | دساویدانیا |
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس میں ونے پاٹھک