مندرجات کا رخ کریں

منصورعلی خان پٹودی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(منصور علی خان پٹودی سے رجوع مکرر)
منصورعلی خان پٹودی لودھی
ذاتی معلومات
پیدائش6 جنوری 1941ء
بھوپال, ریاست بھوپال, ہندوستانی سلطنت
(ابھی مدھیہ پردیش, انڈیا)
وفات22 ستمبر 2011(2011-90-22) (عمر  70 سال)
نئی دہلی، انڈیا
عرفٹائیگر پٹودی
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 46 310
رنز بنائے 2793 15425
بیٹنگ اوسط 34.91 33.67
100s/50s 6/17 33/75
ٹاپ اسکور 203* 203*
گیندیں کرائیں 132 1192
وکٹ 1 10
بولنگ اوسط 88.00 77.59
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 20 1/0
کیچ/سٹمپ 27/- 208/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 ستمبر 2011

منصور علی خان پٹودی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھے۔ ان کے والد افتخار علی خان پٹودی لودھی بھی بھارتی ٹیم کے کپتان تھے اور انھوں نے انگلینڈ کے لیے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی۔

خاندان

[ترمیم]

پٹودی کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور ستر اور اسی کی دہائی میں بالی وڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار کی جاتی تھیں۔ ان کے بیٹے سیف علی خان بھی بالی وڈ کے بڑے سٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

لودھی ریاست پٹودی

[ترمیم]

نواب منصور علی خان دلی کے قریب واقع سابق ریاست پٹودی کے آخری لودھی نواب تھے۔ 1971 میں ہندوستان میں شاہی خطاب ختم کر دیے گئے تھے۔ ان کی والدہ بیگم ساجدہ سلطان بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی بیٹی تھیں۔ نواب منصور علی کے پردادا تین صدی پہلے افغان صوبه قندھار کی ضلع پنجوائی سے ریاست پٹودی میں آکر آباد ہوئے اور پھر بعد میں ریاست پٹودی کی نواب بن گئے اکثر تاریخ دانوں کا کہنا ہے که منصور علی پنجوائی کے لودھی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے

حادثہ

[ترمیم]

انگلینڈ میں زمانہ طالب علمی میں ہی کار کے ایک حادثے میں ان کی ایک آنکھ خراب ہو گئی تھی۔ لیکن ایک آنکھ میں بینائی نہ ہونے کے باوجود 21 سال کی عمر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے۔ یہ ان کا کمال تھا۔

کریئر

[ترمیم]

اپنے زمانے میں پٹودی ایک جارحانہ بلے باز اور شاطر کپتان کے طور پر مشہور تھے۔ ان کی برق رفتار فیلڈنگ کے لیے انھیں ’ٹائیگر‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ پٹوڈی نے بھارت کے لیے 46 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 40 میں وہ کپتان رہے۔ آج تک انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم عمر کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تقریباً 35 کی اوسط سے انھوں نے 2793 رن بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 16 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 203 رن تھا۔

انتقال

[ترمیم]

ان کا انتقال 22 ستمبر 2011ء کو نئی دہلی میں 70 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]