مندرجات کا رخ کریں

فیلق الشام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فیلق الشام صوبہ ادلب میں سرگرم ایک اسلام پسند گروپ ہے یہ گروپ شام کی خانہ جنگی میں لڑ رہا ہے۔فیلق الشام 24 مارچ 2015 کو جیش الفتح کا رکن بنا [1] لیکن بعد میں اسے چھوڑ دیا۔ [2]

اس گروپ کے دو سینئر کمانڈروں کی ہلاکت

[ترمیم]

جولائی 2016 کے اوائل میں، میڈیا نے شامی فوج کے بمبار طیاروں کی جانب سے اس کے مقام پر بمباری کے نتیجے میں اس گروپ کے ملٹری آپریشنز روم کے کمانڈر انچیف "زہیر حربہ" عرف "ابوطارق" کی موت کی خبر دی۔ وہ صوبہ حمص کے القصیر شہر کا رہائشی اور میجر کے عہدے کے ساتھ شامی فوج کا ایک مفرور افسر تھا جو 2011 میں اپنی ملازمت سے فرار ہو گیا تھا۔ [3] وہ حلب شہر کے شمالی مضافات میں المللہ کے علاقے میں مارا گیا۔ [4]

اکتوبر 2016 کے آخر میں، فلق الشام گروپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر گروپ کے سینئر فوجی کمانڈر "بہا نزال" عرف "شریکان" کی موت کی تصدیق کی۔[5] کہا جاتا ہے کہ وہ صوبہ حما میں مارا گیا۔ شامی میڈیا کے مطابق اسے شام میں مقیم دیگر باغی گروپوں کے ارکان نے ہلاک کیا۔ [6][7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://www.kopy.ir/fa/News/سیاسی/خارجی/13474921/القدس-العربي-تشديد-اختلافات-در-جيش-الفتح-پس-از-جدايي-جندالاقصي-/القدسسانچہ:پیوند مرده[مردہ ربط] العربی: تشدید اختلافات در جیش الفتح پس از جدایی جندالاقصی
  2. «فتنه شام»؛ نگاه نهادهای ایرانی به بحران سوریه، بی‌بی‌سی فارسی
  3. "هلاکت فرمانده اتاق عملیات ارتش آزاد در شمال حلب"۔ سایت خبری تحلیلی پایش آنلاین۔ ۲۳ دسامبر ۲۰۱۶ میں اصل |archive-url= بحاجة لـ |url= (معاونت) سے آرکائیو شدہ 
  4. "هلاکت فرمانده گروه تروریستی "فیلق الشام""۔ بولتن نیوز 
  5. "هلاکت فرمانده ارشد فیلق الشام در سوریه"۔ جام‌جم آنلاین 
  6. "سرکرده نظامی گروه تروریستی «فیلق الشام» کشته شد"۔ فردا نیوز 
  7. "هلاکت سرکرده نظامی گروه تروریستی «فیلق الشام»"۔ خبرگزاری مهر