مندرجات کا رخ کریں

عطاء اللہ مسجد، جونپور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عطاء اللہ مسجد
مسجد کے صحن میں واقع باب ایوان اور داخلی دروازہ
بنیادی معلومات
متناسقات25°45′9″N 82°41′25″E / 25.75250°N 82.69028°E / 25.75250; 82.69028
مذہبی انتساباسلام
ضلعجون پور، اتر پردیش، بھارت
صدر مقاماتر پردیش
ملکبھارت
سنہ تقدیس1377ء
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیراسلامی طرز تعمیر- جونپوری شرقی
سنہ تکمیل1408ء

عطاء اللہ مسجد جون پور، جونپور ضلع، اتر پردیش، بھارت میں موجود ایک تاریخی مسجد ہے، جس کی تعمیر پندرہویں صدی عیسوی میں ہوئی۔ جون پور کے تاریخی مقامات میں سے عطاء اللہ مسجد بھی شامل ہے جہاں سیاحوں کی کثیر تعداد آتی ہے۔ یہ مسجد جون پور سے 2.2 کلومیٹر شمال-شمالی مشرق میں، ظفر آباد سے 7.3 کلومیٹر شمال مغرب میں، مریاہو سے 16.8 کلومیٹر شمال-شمالی مشرق میں، کیراکٹ سے 26.3 کلومیٹر مغرب-شمال مغرب میں واقع ہے۔[1]

تفصیل

[ترمیم]

اِس مسجد کی تعمیر کا حکم جون پار کے شرقی سلطان ابراہیم شاہ عہد حکومت: 1402ء تا 1436ء نے دیا اور اِس مسجد کی بنیاد تغلق سلطان فیروز شاہ تغلق نے 1377ء میں رکھی۔ یہ مسجد تقریباً 31 سال کی مدت میں 1408ء میں مکمل ہوئی۔[2] مسجد سے ملحقہ ایک مدرسہ یعنی مدرسہ دین و دنیا قائم کیا گیا تھا۔

انڈین آرکیالوجیکل سروے کی فہرست میں یہ مسجد بھی شامل ہے۔ ولیم ہوجز نے اپنی تصنف میں اِس مسجد کا ذکر کیا ہے۔[3][4] ولیم ہوجز نے اپنی تصنف میں اِس مسجد کا ذکر کیا ہے۔[5]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اوج کمال MApper
  2. "Archnet ڈیجیٹل لائبریری: Atala مسجد"۔ 2012-05-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-28
  3. "ڈائریکٹوریٹ کے آثار قدیمہ (اترپردیش): فہرست کی یادگاروں/سائٹس کے آثار قدیمہ سروے آف انڈیا"۔ 2011-06-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-28
  4. "آثار قدیمہ سروے: بھارت کے حروف تہجی کی فہرست کے یادگاروں - اترپردیش"۔ 2009-06-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-28
  5. بھارت ایک جدید idők elött[مردہ ربط]

حوالہ جات

[ترمیم]
  • Michell، جارج (ایڈ). فن تعمیر کے اسلامی دنیا: اس کی تاریخ اور سماجی مطلب ہے۔ لندن: ٹیمز اور ہڈسن، 272.
  • ناتھ، آر 1978. تاریخ کی سلطنت کے فن تعمیر۔ نئی دہلی، جدید مطبوعات، 98-100.
  • ولیمز، جان اے اور کیرولین۔ 1980. فن تعمیر کے مسلمان بھارت۔ سیٹ 4: عمان کے Jaunpur کے بارے میں 1360-1480. سانتا باربرا، کیلی فورنیا: بصری تعلیم، انکا۔