مندرجات کا رخ کریں

صدقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زمرہ جات


صدقہ وہ ہے جو اللہ تعالی كی رضا وخوشنودی كے ليے ديا جاتا ہے اور يہ خالص عبادت ہے اس ميں كسی خاص شخص كا تعين نہيں ہونا چاہيے اور نہ اس كی جانب سے كوئی غرض ركھنی چاہيے، ليكن يہ صدقہ كے اہل مقام ميں ہونا چاہيے مثلا ضرورتمندوں كے ليے

صدقہ کی دو بنیادی اقسام ہیں→

1۔ صدقہ واجبہ

صدقہ واجب سے مراد ایسے صدقات ہیں جن کا ادا کرنا ہر صاحب نصاب پر بطور فرض لازم ہے۔ مثلاً زکوۃ، عشر، خمس، صدقہ فطر وغیرہ

2۔ صدقہ نافلہ

جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنی ضرورت سے زائد مال غریبوں، مسکینوں، محتاجوں اور فقیروں پر خرچ کرے وہ نفلی صدقہ میں شمار ہوگا۔ پس جو جتنا زیادہ خرچ کرے گا آخرت میں اس کے درجات بھی اتنے ہی بلند ہوں گے۔

حوالہ جات

[ترمیم]