شوکت حسین مزاری
Appearance
سردار شوکت حسین خان مزاری سابق ڈپٹی سپیکر اورسابق رکن پنجاب اسمبلی 1948ء میں روجھان میں پیدا ہوئے۔ چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ سردار شوکت مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی رہے۔ وہ سابق نگران وزیر اعظم سردار بلخ شیر مزاری اور بزرگ سیاست دان شیرباز مرازی کے کزن تھے۔ گورنمنٹ کالج سے گریجویشن کیا۔ فروری 2008ء میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنے آبائی ضلع راجن پور کی صوبائی نشست پی پی 250 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 14 نومبر 2008ء کو 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا اور روجھان میں دفن ہوئے