سلیمان موسی جوزجانی
سلیمان موسی جوزجانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
جوزجانی ابوسلیمان موسیٰ بن سلیمان جوزجانی بغدادی حنفی فقہ حنفی کی بڑی شخصیت ہیں آپ کی جائے ولادت مورخین کے مطابق 20 رمضان المبارک 157ھ مطابق 20اگسست 774ء کو مقام جوزجان ضلع بلخ افغانستان میں ہویں[1]
حالات زندگی
اصلا جوزجان ضلع بلخ سے ہیں جو افغانستان میں صوبہ بلخ کا ایک گاؤں ہے فقیہ تھے امام محمد بن حسن کی صحبت میں رہے اور ان سے ہی فقہ کاعلم حاصل کیا انھیں مامون کی طرف سے عہدہ قضا دیا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ امیر المؤمنین قضا کے متعلق اللہ کے حقوق کا تحفظ کریں اور مجھ جیسے کو یہ امانت نہ سونپئے مجھ پر غصہ کے بارے میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا اس لیے مجھے پسند نہیں کہ اللہ کے بندوں کے مسائل کا فیصلہ کروں مامون نے انھیں چھوڑ دیا۔
آپ خاندان، اہل بیت سے ہیں اور آپ کے مالد محرم کی ولادت بھی جوزجان میں ہی 28 ذالحجہ132ھ مطابق 5 اگست 750ء میں ہوئی اور والد صاحب ایک نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے اور ان کی وفات 10 شوال220ھ مطابق 12اکتوبر 835ء میں ہوئی ان کی عمر 85 سال کی ہویں ، [2]
وفات
آپ کی وفات 2محرم 200ھ بمطابق 21جولائی 817ء میں بغداد ہوئی۔ [3]
تصنیفات
ان کی تالیفات میں سے
- سير الصَّغِيرَ
- الصلاۃ
- نوادر الفتاویٰ
- كتاب الْخَيل۔
- كتاب الرَّهْن۔
- نَوَادِر الْفَتَاوَى
حوالہ جات
- --10:19، 18 ستمبر 2023ء (م ع و)()