مندرجات کا رخ کریں

خانقاہ مقدسہ کیتھرین

متناسقات: 28°33′20″N 33°58′34″E / 28.55556°N 33.97611°E / 28.55556; 33.97611
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خانقاۂ مقدسہ کیتھرین
خانقاہ کی معلومات
سلسلہکلیسیائے سینا
قیام565ء
شخصیات
بانیجسٹینین اول
جگہ
مقامسینٹ کیتھرین، محافظہ جنوبی سینا، مصر
متناسقات28°33′20″N 33°58′34″E / 28.55556°N 33.97611°E / 28.55556; 33.97611
ویب سائٹwww.sinaimonastery.com
رسمی نامعلاقہ سینٹ کیتھرین
قسمثقافتی
معیارi، iii، iv، vi
نامزد2002ء (26واں اجلاس)
حوالہ نمبر954
ملکمصر
خطہعرب ممالک

خانقاۂ مقدسہ کیتھرین (عربی: دير القدّيسة كاترين؛ یونانی: Μονὴ τῆς Ἁγίας Αἰκατερίνης) سینٹ کیتھرین، محافظہ جنوبی سینا، مصر میں واقع ایک مسیحی خانقاہ جو کلیسیائے سینا کے ماتحت اور ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ خانقاہ یہاں سے دریافت شدہ بائبل کے قدیم نسخے (نسخۂ سینا) کی وجہ سے خاصی معروف ہے۔[1][2] یہ خانقاہ ایک مسیحی شہید کیتھرین اسکندری کے نام پر ہے۔ کیتھرین کو بریکنگ ویل کی سزا دی گئی تھی لیکن جب وہ اس سے بھی نہ مری تو اس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا۔ مسیحی عقیدے کے مطابق فرشتے کیتھرین کا جسم اٹھا کر کوہ سینا پر لائے اور اسے وہاں دفن کر دیا تھا۔ سنہ 800ء کے آس پاس سینا کی خانقاہ کے کچھ راہبوں نے اس کا جسم دریافت کیا اور سینا کی خانقاہ کا نام اسی کے نام پر خانقاہ کیتھرین رکھ دیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Mark Schrope (1 جون 2015)۔ "Medicine's Hidden Roots in an Ancient Manuscript"۔ NY Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جون 2015 
  2. Jules Leroy، Peter Collin (2004)۔ Monks and Monasteries of the Near East۔ Gorgias Press LLC۔ صفحہ: 93–94۔ ISBN 978-1-59333-276-1۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2017