مندرجات کا رخ کریں

جامع مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامع مسجد عام طور پر وہ مسجد ہے جس میں جمعہ کی نماز ہو۔ جامع مسجدوں میں زیادہ سے زیادہ وسعت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ تاکہ جمعہ، جمعۃالوداع اور عیدین پر زیادہ سے زیادہ نمازی شریک ہوسکیں۔ دنیا کی سب سے پہلی جامع مسجد مدینے کے قریب مسجد قباء ہے۔ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکے سے ہجرت کے بعد پہلی دفعہ نمازِ جمعہ ادا کی۔