مندرجات کا رخ کریں

ایوب صابر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایوب صابر کا حقیقی نام ایوب تھا اور صابر تخلص تھا۔ 1923ء میں کوہاٹ کے ایک قصبہ جنگل خیل میں وہ پیدا ہوئے۔[1]

علمی گھرانہ

[ترمیم]

صابر نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں ہر طرف عربی، فارسی، اردو اور پشتو کی کتابیں تھیں۔

زبانوں کا عبور اور اظہار خیال

[ترمیم]

ایوب صابر نے لکھنے کا آغاز اردو سے کیا، بعد میں پشتو میں بھی لکھنے لگے۔ وہ کئی اخبارات ورسائل کے اڈیٹر رہے۔ وہ انجمن ترقی اردو کوہاٹ سے منسلک رہے۔ ایوب صابر اردو اور پشتو دونوں زبانوں کے شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔ ایوب صابر کی اردو اور پشتو کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

انتقال

[ترمیم]

صابر 7 فروری 1989ء کو کوہاٹ میں انتقال کر گئے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. پیمانۂ غزل (جلد دوم)، محمد شمس الحق، صفحہ:154
  2. https://rekhta.org/poets/ayub-sabir/profile?lang=Ur