مندرجات کا رخ کریں

اجرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اجرک سندھ میں چادروں اور ٹائلوں کے دلکش نمونوں کو کہتے ہیں۔ اجرک ایسی چادر کو بھی کہتے ہیں جس پر ایسے نمونے ہوں۔ چادروں پر یہ نمونے ٹھپے سے لگائے جاتے ہیں۔ یہ نمونے تیز رنگوں مثلا سرخ، نیلے اور کالے رنگوں میں ہوتے ہیں۔ اجرک سندھی ثقافت کا سنگھار ہیں۔ سندھی ٹوپی اوراجرک سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان ہے سندھ کے صحراؤں میں پھل پھول اور سبزے کے رنگوں کی کمی تھی لیکن یہاں کے باسیوں نے اسکمی کو یوں پورا کیا کہ دھنک کے سارے ہی رنگ اپنی اجرکوں پر بکھیر دیے۔ سندھ کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے گذشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے دسمبرکے پہلے اتوار ہرسال سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]