تان سین
تان سین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1493ء گوالیار |
وفات | 26 اپریل 1589ء (95–96 سال) آگرہ |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | ہندوستانی کلاسیکی موسیقی |
پیشہ | نغمہ ساز |
درستی - ترمیم |
دربار اکبر اعظم کا ایک رتن۔ سنگیت یا موسیقی کی دُنیا کا ایک بڑا نام ہے ہندوستان کا موسیقار اعظم تھا۔
نام
[ترمیم]تان سین کا اصلی نام رمتانو پانڈے تھا۔ وہ گوالیار میں ایک مندر کے پجاری کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے جوانی میں اسلام قبول کر لیا تھا۔
تاریخ
[ترمیم]تان سین گوالیار میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی لحاظ سے تو ہندو تھے لیکن جوانی میں اسلام قبول کیا۔
بطور رتن
[ترمیم]اکبر کے نورتن میں شامل کیے جانے کے بعد لوگ ادب سے ان کو میاں تان سین کہتے تھے اکبر خاص موقعوں پر ان سے راگ اور آلاپ کی فرمائش کرتا تھا۔ تان سین کے تمام بچے بھی موسیقار ہوئے
اہمیت
[ترمیم]برصغیر کی کلاسیکی موسیقی تان سین کے راگوں پر ہی زندہ ہے۔ اس کے بعد آنے والے استادوں نے راگ ودیا میں تبدیلی یا نئے تجربے کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور عملاً یہ راگ اسی حالت میں ہیں جس میں تان سین نے ان کی تکمیل کی تھی۔ تان سین کی برسی گوالیار میں ہر سال منائی جاتی ہے۔ جہاں فن موسیقی کے شائقین کا بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے۔
راگ
[ترمیم]6برس کی عمر سے ہی انھوں نے موسیقی میں اپنی مہارت دکھانا شروع کر دیا تھا۔ وہ سوامی ہری داس کے بھگت تھے۔ بے شمار راگوں کو موجودہ فنی شکل تان سین ہی نے دی۔ درباری کانپڑا، میاں کی ٹوڈی اور میاں کا سارنگ جیسے راگ بھی انھیں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔
وفات
[ترمیم]تان سین کا انتقال 1586 کو دہلی میں ہوا اکبر نے خود جنازے میں شرکت کی۔ تان سین کو گوالیار میں صوفی سنت شیخ محمد غوث کے پہلو میں دفن کیا گیا۔گوالیار میں ہر سال دسمبر میں تان سین کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://viqarehind.com/اکبر-کے آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ viqarehind.com (Error: unknown archive URL) -نو-9-رتن قسط10/
متفرقہ
[ترمیم]پاکستانی برق موسیقی (الیکٹرونیکہ) کا گرو نیو تان سین کا نام میاں تان سین سے منسوب ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- تان سینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ musicalnirvana.com (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر تان سین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1493ء کی پیدائشیں
- 1589ء کی وفیات
- 26 اپریل کی وفیات
- صفحات تستخدم قالب:معلومات مغن مع وسائط غير معروفة
- 1490ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1580ء کی دہائی کی وفیات
- آگرہ کی شخصیات
- اتر پردیش کے موسیقار
- اکبر
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی موسیقار
- بھارتی ہندو
- سلطنت مغلیہ
- گوالیار کی شخصیات
- مغل اشرافیہ
- مغلیہ دور حکومت
- ہندوستانی موسیقار
- ہندوستانی موسیقی
- ہندومت سے اسلام قبول کرنے والے شخصیات
- سولہویں صدی کے بھارتی موسیقار
- ریوا، مدھیہ پردیش کی شخصیات
- نو مسلمین
- بھارت میں اسلام