کتاب یشوع بن سیراخ
کتاب یشوع بن سیراخ اپاکرفا کی ایک کتاب ہے اور اس کے مؤلف کا نام اسی کتاب کے نام پر ہے۔ پروٹسٹنٹ عقیدے کے حامی اس کتاب کو غیر الہامی سمجھتے ہیں لیکن کیتھولک ترجمہ میں غزل الغزلات اور یسعیاہ کے درمیان حکمت اور یشوع بن سیراخ کی کتابیں درج ہیں۔ کیتھولک ترجمہ میں کتاب سے پہلے یہ نوٹ درج ہے:
” | یشوع بن اِلی اعازار بن سیراخ یروشلمی نے اس کتاب کو تقریباً 200 ق م میں بزبان عبرانی تالیف کیا اور اس کے پوتے نے اس کا نام یونانی زبان میں ترجمہ کیا۔ اس کتاب میں الٰہی حکمت اور بشری اخلاق کی تعلیم دی گئی ہے اور یہودیوں کی تاریخ کے متعلق عمدہ نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ پہلے زمانے میں یہ کتاب نو مریدوں کو دی جاتی تھی تاکہ اسے پڑھ کر ہر مسیحی نیکی پر عمل کرنے کا طریقہ سیکھ جائے۔ اسی وجہ سے یونانی اور لاطینی زبانوں میں یہ اکلیسیاستکُس (Ecclesiasticus) یعنی کلیسیا کی کتاب کہلاتی ہے۔ | “ |