14 جولائی
Appearance
12 جولائی | 13 جولائی | 14 جولائی | 15 جولائی | 16 جولائی |
واقعات
[ترمیم]- 1683ء - جنگ ویانا کے سلسلے میں عثمانیوں کی جانب سے ویانا کے محاصرے کا آغاز۔
- 1867ء کو سوئیڈن کے سائنس دان الفریڈ نوبل نے اپنی نئی ایجاد " ڈائنا مائٹ" کا پہلی بار مظاہرہ کیا ۔[1]
- 1933ء کو جرمنی میں نازی پارٹ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔[1]
- 1958ء کو عراق میں جنرل عبد الکریم قاسم اور ان کے ساتھی مغربی افسروں نے فوجی انقلاب کے دوران حکمران شاہ فیصل ان کے چچا شہزادہ عبد اللہ اور وزیر اعظم نورالسعید کو ہلاک کر دیا ۔[1]
- 2005ء سرحد اسمبلی نے حسبہ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا [2]
- 1987ء تائیوان میں 37سالہ مارشل لا ختم ہوا [2]
- 1958ء انقلاب عراق: عراق میں عبد الکریم قاسم نے حکومت کا تختہ الٹ دیا [2]
- 1953ء قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن کو قومی ورثہ قرار دیدیاگیا [2]
- 1949ء سوویت یونین نے پہلا ایٹمی دھماکا کیا [2]
- 1947ء ناسازی طبیعت کے باعث قائد اعظم بلوچستان کے علاقے زیارت تشریف لے گئے [2]
- 1942 - کانگریس کے وردھا اجلاس میں، "ہندوستان چھوڑ دو" کی قرارداد منظور کی گئی، جس نے مہاتما گاندھی کو برطانیہ سے ہندوستان کی آزادی کے لیے مہم چلانے کا اختیار دیا۔
- 2016 - فرانس کے شہر نیس میں باسٹیل ڈے کی تقریب میں ایک شخص نے ٹرک چلا دیا، جس سے 86 افراد ہلاک اور 434 زخمی ہو گئے۔
ولادت
[ترمیم]- - 1602ء - کارڈینل مزاراں، وزیر اعظم فرانس
- - 1921ء - جیوفرے ولنکسن، برطانوی کیمیا دان اور نوبل انعام یافتہ
- - 1935ء - ای ایچی نگیشی، جاپانی کیمیاء دان اور نوبل انعام یافتہ
- - 1938ء - رچرڈ رسٹ، امریکی اداکار
- - 1946ء - جون وڈ، آسٹریلین اداکار
- - 1975ء - ٹم ہڈسن، امریکی بیس بال کھلاڑی
- - 1986ء - سبرین حسبانی، پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ
- 1606ء ہالینڈ بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور ریمبراں کی تاریخ پیدائش [1]
وفات
[ترمیم]- - 1975ء - مدن موہن، بھارتی موسیقار
- - 2019ء - حسین محمد ارشاد، بنگلہ دیش کے دسویں صدر
- - 2021ء - ممنون حسین، پاکستان کے بارہویں صدر