گھبراہٹ
Appearance
شدید گھبراہٹ (انگریزی: Panic) کی شکایت تشویش کی خرابیوں کی ایک قسم ہے جو بار بار شدید گھبراہٹ کے حملوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ جیسے کہ دل کا تیز دھڑکنا، سانس کا اکھڑنا، پسینا آنا، سینے میں تکلیف اور غنودگی وغیرہ۔[1] یہ کچھ لوگوں میں عادتی ہو سکتی ہے، یعنی یہ کہ وہ لوگ ہر معمولی بات پر انتہا سے زیادہ خوف زدہ ہو سکتے ہیں۔ وہ لوگ سُدھ بُدھ کھو دیتے ہیں اور پھر ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی شخص جو ایسی فطرت کا حامل نہیں ہے، مگر اچانک کسی ناخوشگوار یا خوفناک صورت حال سے وہ آمنے سامنے ہو کر گھبراہٹ کا شکار ہو، انتہائی خوف زدہ ہو اور اس میں اس کے سدھ بدھ اور خواس خاصا ٹھیک سے کام نہ لیں اور وہ بر وقت صحیح فیصلہ نہ کر سکے۔
امکانی علامات
[ترمیم]- دل کا عام وقتوں سے کہیں تیز دھڑکنا
- شدید پسینوں کا جاری ہونا
- زبردست سانس لینے کی قلت کا احساس
- دم گھٹنے کے احساسات
- سینے کا درد
- متلی / قے
- چکر / سر درد
- سردی لگ رہی ہے یا شدید گرمی کے احساس کی دشواری جو عمومًا ماحول و موسم سے متجاوز ہو۔
- ماجول میں عجیب و غریب آوازوں کا سنائی دینا یا احساس ہونا جو در حقیقت اندرونی خوف کی شدید کیفیت کا حاصا ہی اور فی الواقع موجود نہ ہو۔
- غیر حقیقت پسندی کے تصورات کا غالب ہونا یا افسردگی کا احساس انتہا سے کہیں زیادہ چھا جانا
- اپنے خود پر سے قابو کو کھونے کا خوف
- مرنے یا شدید آفت زدہ ہونے کا خوف۔[2] یہ وہ خوف جو اگر کسی کو غالب ہو جائے تو لوگوں کو خود کشی کرنے پر بھی مجبور کر سکتا ہے۔ جیسے کہ رشوت خور افسر اگر کسی دھاوے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جائے، تو وہ اپنے ممکنہ عواقب جیسے کہ سرکاری نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھنے، اونچی تنخواہ سے محروم ہونے، قید و بند کی زندگی، خود کی اور خاندان کی بدنامی کے ڈر سے یا تو وہ دل کے دورے سے دو چار ہو سکتا ہے، ہا پھر کچھ جگہوں پر وہ خود کشی ہی کر سکتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Panic Disorder (شدید گھبراہٹ کی شکایت)" (PDF)۔ 2021-04-18 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-04-18
- ↑ "خصوصیت کی علامات"۔ 2021-04-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-04-18