کھجور کا اتوار
Appearance
کھجور کا اتوار | |
---|---|
اہمیت | یسوع مسیح کے یروشلم میں شاہانہ آمد کی یاد میں |
تاریخ | ایسٹر سے پہلے کا اتوار |
کھجور کا اتوار مسیحیوں کی بڑی عیدوں میں سے ایک عید ہے۔ بعض کلیسیاؤں میں دستور ہے کہ ایسٹر سے پہلے کے اتوار کو یسوع مسیح کے یروشلم میں شاہانہ داخلے کی یاد میں گرجا گھر میں کھجور کی ڈالیاں لے کر جلوس کی شکل میں داخل ہوتے ہیں۔[1][2][3]
سال | مغربی کلیسیا | مشرقی کلیسیا |
---|---|---|
2017 | اپریل 9 | |
2018 | مارچ 25 | اپریل 1 |
2019 | اپریل 14 | اپریل 21 |
2020 | اپریل 5 | اپریل 12 |
2021 | مارچ 28 | اپریل 25 |
2022 | اپریل 10 | اپریل 17 |
2023 | اپریل 2 | اپریل 9 |
2024 | مارچ 24 | اپریل 28 |
2025 | اپریل 13 | |
2026 | مارچ 29 | اپریل 5 |
2027 | مارچ 21 | اپریل 25 |
2028 | اپریل 9 | |
2029 | مارچ 25 | اپریل 1 |
2030 | اپریل 14 | اپریل 21 |
2031 | اپریل 6 |
یہ عموماً جب کھجوروں کے شگوفے نکلتے ہیں اس موسم میں منائی جاتی ہے چونکہ اس میں پھولوں کے تحفے دیے جاتے ہیں اس لیے اسے یوم سباسب کہلاتی ہے نابغہ ذیبانی کا شعر ہے
- رِقاقُ النِعالِ طَيِّبٌ حُجُزاتُهُم - يُحَيّونَ بِالريحانِ يَومَ السَباسِبِ
وہ بادشاہ ہیں پاک دامن ہیں سباسب کے دن انھیں ریحان کے ساتھ سلام کیا جاتا ہے۔
یوم سباسب جس دن یسوع مسیح بیت المقدس میں آئے یہودیوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے آگے تسبیح بیان کی اس دن منائی جاتی ہے
اسے مختلف نام دیے گئے ہیں ان میں عید زیتونہ عید شعانین، عید سعانین بھی کہتے ہیں[4]