مندرجات کا رخ کریں

کوزی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوزی
 

معلومات شخصیت

جسے کوزی یا غوزی بھی کہا جاتا ہے، ایک چاول سے بنی ڈش ہے اور اسے عراق کے قومی پکوانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اسے بہت آہستہ پکائے ہوئے بھیڑ کے بچے کا گوشت، بھنے ہوئے گری دار میوے کے ساتھ چاولوں پر پیش کیا جاتا ہے[1]۔ اس ڈش کو ترکی میں شامی تارکین وطن نے متعارف کرایا تھا۔ یہ ڈش خلیج فارس کی کچھ عرب ریاستوں میں بھی بنتی ہے۔

عربی لفظ  قوزی عثمانی ترک زبان کوزی سے آیا ہے جس کا مطلب ہے 'میمنا'۔[2][3]

اقسام

[ترمیم]

عراقی کھانوں میں، یہ عام طور پر ایک پورے میمنے کو چاول، سبزیوں، مصالحوں اور گری دار میوے سے بھر کر تیار کیا جاتا ہے اور اسے بند  تندور یا الیکٹرانک اوون میں دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ مشرق وسطی میں کچھ جگہوں پر اسے دودی ذائقہ حاصل کرنے کے لیے جلتے کوئلے یا چارکول پر مشتمل گڑھے میں دفن کرکے بنایا جاتاہے۔

اس تکنیک میں بہت سے تغیرات ہیں جیسے کہ سعودی عرب اور یمن میں، جہاں اسے مدفون کہا جاتا ہے، اسے ایلومینیم کے ورق میں لپیٹ کر پکایا جاتا ہے اور کھلے گرمی کے منبع پر رکھا جاتا ہے۔ عمان اور متحدہ عرب امارات میں اسے شوا کہا جاتا ہے اور روایتی طور پر تہواروں کے موقعوں پر کھایا جاتا ہے، کھجور کے پتوں میں مصالحے دار گوشت کو لپیٹ کر اور لپیٹے ہوئے گوشت کو بند تندور میں رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ اردن اور شام میں اسے ضرب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اسے سبزیوں اور روٹی کے آٹے کے ساتھ رکھا جاتا ہے تاکہ ذائقے میں اضافہ ہو۔ ایک اور قسم کو حنیت کہا جاتا ہے جہاں اسے گرم تبون کے اندر پکایا جاتا ہے۔ یہ تغیر مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک کے ساتھ ساتھ ہارن آف افریقہ اور شمالی افریقہ میں بھی پایا جا سکتا ہے[4][5]۔

اجزا

[ترمیم]

میمنے کا گوشت

چاول

بھنے ہوئے گری دار میوے

کشمش

دھنیا کے پتے

نمک

زیرہ

کالی مرچ

اسے عموما تین سے پانچ گھنٹے تک پکایا جاتا ہے۔ تین گھنٹے اگر گوشت کے چھوٹے ٹکڑے ہیں اور پانچ گھنٹے اگر ران پکانی ہو۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

میسوپوٹیمیا کا کھانا

عرب کھانا

لیوینٹین کھانا

بھیڑ کے پکوان کی فہرست

چاول کے پکوانوں کی فہرست

  1. Whole Roasted Lamb (Qoozi) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ maryamsculinarywonders.com (Error: unknown archive URL) in Maryam's Culinary Wonders
  2. Quozi: an Iraqi lamb recipe from chef Philip Juma. Evening Standard, 24 December 2015
  3. Quozi: an Iraqi lamb recipe from chef Philip Juma by Phillip Juma from Evening Standard 24 December 2015
  4. "معلومات عن قوزي على موقع tasteatlas.com"۔ tasteatlas.com۔ 2020-04-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  5. Whole Roasted Lamb (Qoozi) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ maryamsculinarywonders.com (Error: unknown archive URL) in Maryam's Culinary Wonders