کارخانہ
Appearance
کارخانہ (factory) ایک صنعتی عمارت ہے جہاں کارکن مختلف چیزوں کی تیاری یا ایک قسم کی مصنوعات سے دوسرے قسم کی مصنوعات تخلیق کرنے والے آلات کی نگرانی کرتے ہیں۔
اِصطلاح کارخانہ دو فارسی الفاظ ’’کار‘‘ اور ’’خانہ‘‘ کا مجموعہ ہے، کار کی معنی ہے کام اور خانہ سے مُراد کسی جگہ، کمرہ، گھر وغیرہ کی ہوتی ہے۔ کارخانہ کے لیے ایک اور موزوں ترین اِصطلاح عربی زبان سے مَصنَع (masna) ہے جس کی معنی کسی ایسی جگہ کی ہوتی ہے جہاں مصنوعات کی تیاری یا تصنیع ہوتی ہو۔ اِسے صنعت خانہ اور تصنیع گاہ بھی کہا جا سکتا ہے۔