مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:خود توثیق شدہ صارف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اردو ویکیپیڈیا پر کچھ کام صرف ان صارفین تک محدود ہیں جنہیں یہاں کھاتا بنا کر متعینہ وقت گزر چکا ہو اور ویکیپیڈیا پر مخصوص تعداد میں ترامیم کر چکے ہوں۔ وہ صارفین جو ان شرائط کو پورا کرتے ہیں، خود توثیق شدہ صارفین کہلاتے ہیں۔ جب بھی کوئی صارف محدود عمل کرنے لگتا ہے تو اس کی خود توثیق شدہ حیثیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایک خود کار سافٹ ویئر اس وقت اجازت کا تعین کرتا ہے۔

اگرچہ خود توثیق/خود کار صارف کے تعین کی عین ضروریات حالات کی مناسبت سے مختلف ہوتی ہیں، وہ اردو ویکی صارف کھاتے جو 4 دن پرانے اور کم از کم 10 ترمیم شمار یعنی تدوینات کی تعداد کا حصہ رکھتے ہوں، خود توثیق شدہ صارف تصور کیے جاتے ہیں۔ مندرجہ ذیل اعمال سر انجام دینے کے لیے خود توثیق شدہ حیثیت ہونی ضروری ہے:

خود توثیق شدہ صارف کو زیادہ تر حفاظتی جانچ پڑتال سے نہیں گزرنا پڑتا اور اس کے علاوہ وہ دوسروں کے تخلیق شدہ مضامین کو مراجعت شدہ کے طور پر نشان زد کر سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ میڈیاویکی سافٹ ویئر غیر -خود توثیق شدہ صارفین کے لیے بہت سے انتباہی مقطرات (warning filters) بھی رکھتا ہے۔