مندرجات کا رخ کریں

نیم موصل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نِیم مُوصِل (فارسی سے نیم یعنی آدھا اور عربی سے موصل یعنی منتقل کرنے والا) (انگریزی: Semiconductor) ایک ٹھوس مواد جس کی برقی ایصالیت کی قابلیت موصل اور غیر موصل کے درمیان ہوتی ہے۔

عام الفاظ میں، وہ چیز جس میں بجلی منتقل کرنے کی صلاحیت موصل سے کم اور غیر موصل سے زیادہ ہو۔

ایک نیم موصل مادے کو ہم حسب ضرورت کچھ دیگر مادوں کی ملاؤٹ کر کے موصل یا پھر غیر موصل بنا سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے غیر موصل مادوں کو برقیات کے میدان میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر قدرتی دستیاب عناصر میں سے کچھ غیر موصل عناصر میں کاربن ،سیلیکان اور جرمانیئم وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی نیم موصل مادوں کو مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]