نابذہ
Appearance
نَـابِـذہ (Centrifuge)، جس کو مرکز گریزہ بھی کہا جاتا ہے دراصل ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جو ایک حرکیہ (موٹر) کے ذریعے گردشی حرکت پیدا کرتا ہے اور اس گردش کی وجہ سے پیدا ہونے والی مرکزگریز قوت، کسی آمیزے میں موجود مختلف (ہلکے اور بھاری) اوزان رکھنے والے اجزاء کو علاحدہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
- Centrifuge کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے، centri بمعنی مرکز اور fugere بمعنی فرار، گریز یا دور ہونا
- نابذہ کا لفظ نبذ سے بنا ہے جس کے معنی مرکز سے دور ہونے کے ہیں
- نابذہ یا سینٹری فیوج کو، مرکز گریزی یعنی مرکز سے گریز کرنے والا بھی کہا جاتا ہے
- نابذہ کا متضاد لفظ، جابذہ یا مرکز مائل (centripetal) ہے
اقسام
[ترمیم]نابذہ کی تقریباًً پانچ اقسام ہیں:
- برمیز یا خُردنابذہ (desktop centrifuge or microcentrifuge)
- تیز رفتار نابذہ (High-speed centrifuge)
- تبریدی نابذہ (Cooling centrifuge)
- برق رفتار نابذہ (Ultracentrifuge)
- ارض طرازی نابذہ (Geotechnical centrifuge)
مزید دیکھیے
[ترمیم]- مرکز گریز قوت (Centrifugal force)
- مرکز گریزی (Centrifugation)
- گیس نابذہ (Gas centrifuge)