ممتا کلکرنی
ممتا کلکرنی | |
---|---|
(بنگالی میں: মমতা কুলকার্নি) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اپریل 1972ء (52 سال) ممبئی |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ممتا کلکرنی (ولادت: 20 اپریل 1972ء) ایک سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ کامیاب ہندی فلموں جیسے عاشق آوارا (1993ء)، وقت ہمارا ہے (1993ء)، کرانتی ویر (1994ء)، کرن ارجن (1995ء)، سب سے بڑا کھلاڑی (1995ء)، آندولن (1995ء)، بازی (1996ء)، چائنا گیٹ (1998ء) اور چھپا رستم (2001ء) میں دکھائی دیں۔ عاشق آوارا (1993ء) میں اپنی اداکاری کے لیے ممتا کلکرنی نے 1994ء کا فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔ راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بننے والی کرن ارجن (1995ء) میں انھوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ ممتا کلکرنی نے فلم ’کبھی تم کبھی ہم‘ میں اداکاری کرنے کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ممتا کلکرنی شادی شدہ ہیں اور ان کے شوهر کا نام وکرم گوسوامی ہے۔ کلکرنی کا تعلق ایک براہمن خاندان سے تھا اور ان کے خاندان کا دعوی ہے کہ اس کی شادی وکرم گوسوامی سے نہیں ہوئی تھی۔[1] جب کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے 2013ء میں وکی گوسوامی سے شادی کی تھی۔[2]
ایوارڈ
[ترمیم]- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ، فلم عاشق آوارا کے لیے
فلمیں
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Suresh Mathew (2016-07-22)۔ "I Am Pure, No Desire For Sex, Films or Drugs, Says Mamta Kulkarni"۔ TheQuint (بزبان انگریزی)۔ 03 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2020
- ↑ "Five things to know about Mamta Kulkarni's husband Vicky Goswami"۔ hindustantimes.com۔ 26 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- 1972ء کی پیدائشیں
- 20 اپریل کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- مراٹھی شخصیات
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- ممبئی کی اداکارائیں
- ممبئی کی شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- بنگالی سنیما کی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں