مندرجات کا رخ کریں

مسلمانوں کی معصومیت (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انوسنس آف مسلمس
ہدایت کارالان روبرٹس
تاریخ نمائش
2012ء
دورانیہ
120 منٹ
زبانانگریزی
اس تحریکہ کے خلاف دنیا بھر میں ہوئے احتجاج کا نقشہ
  پرتشدد جھڑپیں
  عظیم الشان مظاہرے
  مختصر احتجاج

انوسنس آف مسلمس (انگریزی: Innocence of Muslims) جو پہلے انوسنس آف بن لادن (Innocence of Bin Laden) کے نام سے معروف تھی ایک اسلام مخالف امریکی فلم، جس کے نشر ہونے کے بعد مختلف مسلم ممالک (مصر، تونس، یمن،وغیرہ) میں امریکی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ لیبیا میں پر تشدد احتجاج کے دوران 4 امریکی سفیر قتل ہوئے جن میں کرسٹوفر سٹیونز بھی تھا۔
اس فلم کو پادری ٹیری جونز نے بعض مصری تاریکین وطن کے تعاون سے عربی میں بھی براءة المسلمين کے نام سے ڈب کیا ہے۔ ان تارکین وطن میں نقولا باسیلی نقولا (Sam Bacile) کا نام سامنے آ رہا ہے جو ایک قبطی الاصل مصری امریکی ہے۔
اس فلم میں محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کردار کشی کی گئی ہے اور جنس زدہ اور اغلام باز کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ حضرت خدیجہ رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کو تورات کی آیتوں کے ذریعہ قرآن کریم کو تشکیل دیتے ہوئے بتایا گیا ہے۔

رد عمل

اس بے ہودہ فلم کیخلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ مشرقی وسطی،جنوبی ایشیا،افریقا، مملکت متحدہ ،فرانس نیدرلینڈ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں موجود مسلمانوں نے احتجاج کیا۔