مابعدالطبیعیاتی شعراء
سترہویں صدی عیسوی کے انگریز شعراء کا ایک گروہ جو اپنی دانش اور اخلاص کی بنا پر شہرت رکھتے تھے۔ خاص طور پر ان کا پرشکوہ اندازِ بیان لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا۔
مابعدالطبیعیاتی شعرا کے سرخیل جان ڈن(John Donne) تھے۔ اس کے بعد آنے والوں میں جارج ہربرٹ(George Herbert)، ہنری وان(Henry Vaughan)، اینڈریو مارویل(Andrew Marvell) اور ابراہم کاؤلے(Abraham Cowley) نمایاں ہیں۔ یہ شعرا اپنی مذہبی اور غیر مذہبی شاعری میں مقامی لوک لہجوں اور مقامی لوک بحروں کا آزادانی استعمال کرتے تھے۔
بیسویں صدی عیسوی میں ان شعرا کو زبردست شہرت اور ادب میں ارفع مقام ممتاز نقاد اور شاعر ٹی ایس ایلیٹ کے تحسینی تنقیدی مضامین کی بنا پر ملا۔ ٹی ایس ایلیٹ نے ان شعرا کے فکر اور احساس کی ہم آہنگی کو خاص طور پر سراہا۔
مابعدالطبیعیاتی شعرا اور برصغیر
[ترمیم]برصغیر کے شعرا میں یہ طرزِ احساس شاہ حسین، شاہ عبداللطیف بھٹائی اور رحمان بابا سے یادگار ہے۔
بھارتی شعرا میں یہ طرزِ احساس بھرتری ہری، میرا بائی اور بھگت کبیر سے یادگار ہے جبکہ بنگالی شعرا میں لالن شاہ انہی خصوصیات کی بنا پر ممتاز ہیں۔