لینا خان
لینا خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 مارچ 1989ء (35 سال)[1][2] لندن [2] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ییل یونیورسٹی ولیمز کالج جامعہ اوکسفرڈ میمارونیک ہائی اسکول ییل لا اسکول |
پیشہ | وکیل |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3] |
شعبۂ عمل | مسابقتی قانون [3] |
نوکریاں | اوپن مارکیٹس انسٹی ٹیوٹ [4]، نیو امریکا ، فیڈرل ٹریڈ کمیشن ، کولمبیا لا اسکول |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
لینا خان مملکت متحدہ میں آباد ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ جب وہ 11 برس کی ہوئیں تو ان کا خاندان ریاست ہائے متحدہ ہجرت کر گیا تھا۔
امریکا میں ہی ان کی تعلمیم مکمل ہوئی اور کچھ عرصہ قبل انھوں نے ٹیکساس کے ایک کارڈیالوجسٹ شاہ علی سے شادی کی۔ وہ ولیمز کالج اور ییل لااسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔
لینا خان نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہِ قانون میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر رہی ہیں، جہاں وہ اجارہ داریوں کو کنٹرول کرنے کے قوانین (اینٹی ٹرسٹ لا)، صنعتوں کے بنیادی ڈھانچے کے قانون اور اجارہ داریوں کی روک تھام کی روایات کے بارے میں پڑھاتی ہیں اور تحقیقی مقالے لکھتی ہیں۔
ان کے اینٹی ٹرسٹ قوانین پر تحقیقاتی مقالے کو معتبر حلقوں میں بہت زیادہ سراہا گیا ہے اور اُن پر انھیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ اور یہ تحقیقاتی مقالے ییل لا جرنل، ہارورڈ لا ریویو، کولمبیا لا ریویو اور شکاگو یونیورسٹی لا ریویو میں شائع ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.commerce.senate.gov/services/files/AB3EF7E3-1D58-4EB4-9646-3FBB5ADD144F — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2021
- ^ ا ب تاریخ اشاعت: 19 اکتوبر 2024 — Lina Khan, la femme qui fait trembler les Gafam — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اکتوبر 2024
- ^ ا ب ناشر: کتب خانہ کانگریس — Khan, Lina (Legal scholar) - LC Linked Data Service: Authorities and Vocabularies | Library of Congress, from LC Linked Data Service: Authorities and Vocabularies (Library of Congress) — اخذ شدہ بتاریخ: 16 مارچ 2024
- ↑ https://www.lemonde.fr/economie/article/2021/06/16/lina-khan-une-farouche-critique-des-gafa-nommee-a-la-tete-de-l-antitrust-americain_6084421_3234.html