قالب
Appearance
سائنس و ریاضیات میں قالب (Matrix) کا لفظ بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا مطلب مختلف شعبہ جات میں مختلف ہوا کرتا ہے مگر اس کے باوجود اس کے مفہوم میں ایک بات مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے ایک ترتیب ؛ اور اسی وجہ سے اس کو قالب کہا جاتا ہے۔ خواہ کوئی بھی شاخ علم ہو، بنیادی طور پر قالب کا لفظ ایسے وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کسی بھی شۓ (یا جزء یا اعداد یا سالمات وغیرہ) کی تنظیم یا ترتیب یا ان کے منظومہ (Array) کی بات آ رہی ہو۔
علم حیاتیات میں یہ لفظ عام طور پر خلیات کے مابین موجود نسیج کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جو ظاہر ہے کہ بیرون خلوی ہوتی ہیں۔ جبکہ اسے درون خلوی ساختوں (جیسے مائٹوکونڈریا میں اور گالجی جسم میں) کے لیے بھی ادا کیا جاتا ہے۔