فسطائیت
فسطائیت، اطالیہ میں بینیتو مسولینی (Benito Mussolini)کے ذریعہ منظّم کی گئی تحریک ہے۔ اس کی ابتدا 1919ء میں ہوئی۔ یہ ایک انتہا پسند قوم پرستی کے نظریے پر مبنی ہے۔ یہ تحریک نسلی برتری، آمریت، شدید قوم پرستی اور حصول مقاصد کے لیے جبر و تشدد کے استعمال سے عبارت سمجھی جاتی اور اشتراکیت اور جمہوریت کی ضد قرار دی جاتی تھی۔حالیہ تاریخ میں چار فاشسٹ ریاستوں کا وجود رہا ہے : اٹلی، جرمنی، سپین اور فرانس اٹلی میں فسطائیت کا دور 1921 سے 1945 تک رہا۔ اس دوران میں اطالوی لیڈر مسولینی تھا۔ جرمنی میں فسطائیت 1933 سے 1945 تک رہی، اس دوران میں ان کا لیڈر ایڈولف ہٹلر تھا۔ اسپین میں فسطائیت کا دور سب سے طویل تھا جو 1936 سے 1975 تک قائم رہا۔ ان کا لیڈر فرانسسکو فرانکو تھا۔ پرتگال میں بھی 1939 تا 1974 فاشسٹ حکومت قائم رہی۔ اور ان کا لیڈر انتونیو سالازار تھا۔ بہت سے دوسرے ممالک میں بھی فسطائیت کا کسی نہ کسی درجے میں وجود رہا ہے جس کی سب سے واضح مثال جنگِ عظیم دوم کے دوران سامراجی جاپان تھا، 1945 سے 1955 کے دوران ارجنٹائن تھا اور ماضی قریب میں بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی) تھی۔ 1990 کی دہائی میں بی جے پی ایک فاشسٹ حکومت تھی اور بعد ازاں 1998 سے 2004 تک بھی اسی فاشسٹ حکومت کا راج رہا۔ موجودہ بھارتی حکومت بی جے پی کے بارے میں بھی عمومی رائے یہی ہے کہ یہ بھی ایک فاشسٹ پارٹی ہے اور یہ کہ 2014 کے بعد سے آج تک بھارتی ریاست ایک فاشسٹ ریاست ہے۔فسطائیت کا ایک جزو جو بھارت میں بہت وضوح کے ساتھ دیکھنے میں آیا وہ ایک خاص قسم کی زبان کا استعمال تھا اور جو’بھارتی ‘،’ہندو‘ اور’انڈین‘؛ ان تینوں مختلف الفاظ کو ہمیشہ ہم معنی قرار دیتا تھا۔