مندرجات کا رخ کریں

غلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک سادہ غلیل کی تصویر

غلیل (انگریزی: slingshot) عام طور سے ایک چھوٹا سا ہاتھ میں استعمال کیا جانے والا آلہ ہے جس سے کسی چیز کا نشانہ لگایا جاتا ہے۔ ایک عام غلیل کی شکل انگریزی زبان کے حرف وائی کے جیسی ہوتی ہے۔ یہ عام طور سے لکڑی کا بنا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ دو قدرتی ربر کی پٹیاں ہوتی ہیں جو زیادہ تر اس کے اوپری حصے سے چپکی ہوتی ہیں۔ ربر سے کوئی شے متصل کی جاتی ہے اور نشانہ لگایا جاتا ہے۔ مثلًا، ایک آم کے درخت کی بہت ہی اوپری شاخ پر پھل دکھ رہا ہے، جس تک رسائی آسان نہیں ہے۔ ایسے میں ایک ماہر غلیل باز کوئی پتھر سے آم کا نشانہ لگاتا ہے اور یہ آم گر جاتا ہے۔ تاہم یہ نشانہ ماہرانہ انداز سے لگانا ہوتا ہے، خطا کی صورت میں نشانہ لگانے والا ہی زخمی ہو سکتا ہے۔ کچھ غلیل باز اپنی آنکھوں سے اسی شوق اور کوشش کی وجہ ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مختلف ملکوں میں غلیل کا استعمال

[ترمیم]

غلیل کا استعمال کسی نہ کسی شکل میں دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج رہا ہے۔ تاہم تاریخی اعتبار سے یہ استعمال بھارت اور پاکستان میں زیادہ رہا ہے، اگر چیکہ جدید دور میں غلیلوں کا استعمال اور ان کی مانگ بہت کم ہو چکی ہے۔

بھارت

[ترمیم]

2016ء میں بھارت کی ریاست ہریانہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ پر تشدد مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے بہت جلد غلیل کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔ ہجوم کو قابو کرنے کے دوران ان کی حفاظت کے پیشِ نظر اس مقصد کے لیے پولیس اہلکاروں کی تربیت بھی شروع کی گئی تھی۔[1]

پاکستان

[ترمیم]

پاکستان میں ماضی میں پرندوں کے شکار کرنے اور بچوں کے لیے کھلونا یا اہم ہتھیار سمجھی جانے والی غلیل اب بیشتر شہروں میں ناپید ہے لیکن یہ کھلونا اب بھی پشاور میں بڑے پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے۔ ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا کے اس دار الحکومت میں نمکنڈی میں واقع غلیل مارکیٹ ملک کی واحد مارکیٹ ہے جہاں غلیل پورے ملک اور افغانستان بر آمد کی جاتی ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]