شیو مت
حصہ شیو مت |
شیو مت |
---|
صحیفے اور نصوص |
فلسفہ
|
ضابطہ عمل |
طبقہ فکر
Saiddhantika Non - Saiddhantika
|
متعلقہ |
باب ہندو مت |
شیو مت (ہندی: शैव) یا شیو پنتھ ہندو مت کے بڑے فرقوں میں سے ایک ہے جو شیو کو حاکم مطلق کی حیثیت سے پوجتے ہیں۔[1][2][3] شیو بھگت شیو پرست یا شیوی کہلاتے ہیں۔ آج ہندومت میں شیو مت کے کئی طبقے ہیں سب ویدوں اور مخصوص شیوی کتب سے مقدس صحائف کی طرح عقیدت رکھتے ہیں۔ اُن کا فلسفیانہ نظریہ یہ ہے کہ شیو حقیقت مطلق ہے وہ تخلیق کرنے والا، زندگی اور موت دینے والا دیوتا ہے۔ بنی نوع انسان کو جہالت، کرم اور التباس کے سبب شیو کو الگ سمجھا جاتا ہے۔ شیو سے تعلق بنانے کی خاطر لوگوں کو اُس کے بتائے ہوئے راستے کی پیروی اور اس کی پیروی کرنی چاہیے اور اس کے مندر میں اس کے حضور پیش ہوں۔ انھیں گرو کی زیر ہدایت مطالعہ اور مراقبہ کرنا چاہیے۔ بعض شیو پرستوں کی نظر میں خصوصی منتر دوہرانا ضروری ہے۔ یہ تمام افعال شیو اور پوجا کرنے والے کے مابین اتحاد قائم کرتے ہیں اور قطعی نتیجہ موکش (نجات) ہوتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Saroj Panthey (1987)۔ Iconography of Śiva in Pahāṛī Paintings۔ Mittal Publications۔ ص 59–60, 88۔ ISBN:978-81-7099-016-1
- ↑ Stella Kramrisch (1981)۔ The Presence of Śiva۔ Princeton, New Jersey: Princeton University Press۔ ص 187–188۔ ISBN:978-8120804913
- ↑ Shaivism, Oxford University Press
ویکی ذخائر پر شیو مت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |