مندرجات کا رخ کریں

شلوش رگلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شلوش رگلیم (عبرانی: שלוש רגלים، انگریزی: Three Pilgrimage Festivals) بمعنی تین عیدیں، یہودیت کی تین اہم اور بڑی عیدیں ہیں جن میں عید فسح، عید شبوعوت اور عید خیام شامل ہیں۔[1]

عید فسح ماہ نیسان کی پندرہ تاریخ کو بنی اسرائیل کے مصر سے خروج کی نسبت سے، عید شاووعوت ماہ سیوان کی چھ تاریخ کو کوہ طور سے دس بنیادی احکامات ملنے کی خوشی میں اور عید خیام بنی اسرائیل کی چالیس سالہ بیابانی زندگی کی نسبت سے ماہ تیسری کی پندرہ تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ ان ایام میں عمومی تعطیلات، عبادات اور نماز کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے۔ ان دنوں روزہ رکھنا اور سوگ منانا ممنوع ہوتا ہے۔[2]

جب اسرائیلی قدیم سلطنت یہوداہ میں مقیم تھے تو تورات کے حکم کے مطابق ہر سال معبد بیت المقدس کی زیارت کو جاتے تھے اور وہاں معبد کے کاہنوں کی قیادت میں مختلف مذہبی اعمال سر انجام دیتے اور کئی ایک میلوں میں شریک ہوتے تھے۔

ہیکل دوم کی تباہی سے ہیکل سوم کی تعمیر تک یہ زیارت ان پر حسب سابق واجب نہ تھی اور نہ ہی اسے قومی سطح پر منانے کا اہتمام تھا۔ کنیسہ کی عبادت کے دوران میں ہی اس دن سے متعلق تورات سے آیات بہ آواز بلند پڑھی جاتی تھیں۔ موجودہ دور میں یروشلم کے قریب رہنے والے یہودیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس دن دیوار گریہ کے مقام پر ہونے والی عبادات میں شریک ہوں۔ سامری لوگ زائرین کو سال میں تین بار جبل جرزیم پر لے جانے کے انتظامات کرتے ہے۔

ماخذات عبرانی تورات

[ترمیم]

تُو سال بھر میں تین بار میرے لیے عید منانا۔

عید فطیر کو ماننا۔ اپس میں میرے حُکم کے مُطابق ابیب مہینے کے مُقّررہ وقت پر سات دِن تک بے خمیری روٹیاں کھانا (کیونکہ اُسی مہینے میں تُو مِصر سے نکلا تھا) اور کوئی میرے آگے خالی ہاتھ نہ آئے۔ اور جب تیرے کھیت میں جِسے تُو نے محنت سے بویا پہلا پھل آئے تو فصل کا ٹنے کی عید ماننا اور سال کے آخر میں جب تُو اپنی مِحنت کا پھل کھیت سے جمع کرے تو جمع کرنے کی عید منانا۔ اور سال میں تینوں مرتبہ تُمہارے ہاں کے سب مرد خُداوند خُدا کے آگے حاضر ہوا کریں

— خروج 23: 14-17

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. خروج باب 23 آیات 14 تا 17
  2. آرش آبایی (1379)۔ "اعیاد سه‌گانہ"۔ انجمن یهودیان ایران۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018