سیاست نامہ
Appearance
سیاست نامہ | |
---|---|
(فارسی میں: سیاست نامہ) | |
مصنف | نظام الملک طوسی |
اصل زبان | فارسی |
موضوع | سیاسیات ، سیاسی فلسفہ |
تاریخ اشاعت | 1092 |
درستی - ترمیم |
سیاست نامہ یا سیر الملوک سلجوقی دور کے معروف وزیر نظام الملک طوسی کی مشہور تصنیف ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اور 1092ء میں لکھی گئی۔ یہ پچاس ابواب پر مشتمل ہے۔ یہ پہلی تصنیف ہے جو آداب معاشرت و اخلاق، بادشاہوں و عمائدینِ سلطنت، قاضیوں اورخطیبوں وغیرہ کی سیاست پر نسبتاً سادہ زبان میں لکھی گئی ہے۔کتاب میں بہت سی اہم روایات بھی ہیں۔ اس میں بعض سیاسی اور سماجی تحریکوں کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں، جن کی تاریخی اہمیت مسلم ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 329