سلمان رشدی
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
سلمان رشدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: احمد سلمان رشدی) |
پیدائش | 19 جون 1947ء (77 سال)[1][2][3][4][5][6][7] ممبئی [8] |
شہریت | مملکت متحدہ (1964–)[9] ریاستہائے متحدہ امریکا (2016–) بھارت |
رکن | رائل سوسائٹی آف لٹریچر ، پین امریکا ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
زوجہ | پدما لکشمی (2004–2007) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کنگز کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول |
پیشہ | مصنف [10]، ناول نگار ، مضمون نگار ، منظر نویس ، بچوں کے مصنف ، اداکار [11]، مصنف [12] |
مادری زبان | اردو [13]، برطانوی انگریزی ، کشمیری |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [14][15]، انگریزی ، کشمیری |
ملازمت | ایموری یونیورسٹی |
کارہائے نمایاں | شیطانی آیات |
مؤثر | گیبریل گارشیا مارکیز |
اعزازات | |
کمپینین آف آنر (2022)[16] فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز (2022)[17] سینٹ لوئیس ادبی انعام (2009)[18] دا برٹش بک ایوادڑ (1996) کوسٹا بک اعزازات (برائے:The Moor's Last Sigh ) (1995) کوسٹا بک اعزازات (برائے:شیطانی آیات ) (1988) مین بکر پرائز (برائے:Midnight's Children ) (1981)[19] فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر نشان فنون و آداب (فرانس) نائٹ بیچلر |
|
نامزدگیاں | |
مین بکر پرائز (2019)[20] مین بکر پرائز (2008)[21] مین بکر پرائز (2005)[22] کوسٹا بک اعزازات (2005) مین بکر پرائز (1995)[23] مین بکر پرائز (1988)[24] مین بکر پرائز (1983)[25] |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
احمد سلمان رشدی ایک بھارتی برطانوی ناول نگار اور مضمون نگار ہے۔ اس کا چوتھا ناول، شیطانی آیات (The Satanic Verses) ایک بڑے تنازع کا مرکز تھا، جس نے کئی ممالک میں مسلمانوں کو احتجاج پر اکسایا۔ 14 فروری 1989ء کو آیت اللہ خمینی کی طرف سے جاری ایک فتوی میں سلمان رشدی موجب قتل قرار دیا گیا۔ جو آج تک جاری ہے۔
پیدائش
[ترمیم]سلمان رشدی ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی سے دو ماہ قبل بمبئی میں 19 جون 1947ء کو پیدا ہوئے تھے۔
تعلیم
[ترمیم]14سال کی عمر میں انھیں حصول تعلیم کے لیے انگلینڈ کے رگبی اسکول میں بھیج دیا گیا تھا، بعد ازاں انھوں نے کیمبرج کے معروف کنگز کالج میں تاریخ کے مضمون میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔
عملی زندگی
[ترمیم]سلمان رشدی نے برطانوی شہریت حاصل کر لی اور انھوں نے اپنا مسلم عقیدہ تبدیل کر لیا۔ انھوں نے بطور ایک اداکار مختصر وقت کے لیے کام کیا۔ وہ کیمبرج فوٹ لائٹس میں کام کر چکے ہیں۔ پھر انھوں نے ناول لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک ایڈورٹائزنگ کاپی رائٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
وہ لندن 2003ء میں اپنے ناول مڈ نائٹ چلڈرن کی سٹیج کے لیے ماخوذ کردہ پرفارمنس میں بھی شامل رہے۔
پچھلی دو دہائیوں میں اس نے شالیمار دی کلاؤن، دی اینچینٹریس آف فلورنس، ٹو یئرز ایٹ منتھز اینڈ ٹوئنٹی ایٹ نائٹس، دی گولڈن ہاؤس اور کوئچوٹ نامی ناول شائع کیے ہیں۔
توہین اسلام
[ترمیم]ان کا چوتھا ناول 'شیطانی آیات (سیٹانک ورسز) جو سنہ 1988ء میں شائع ہوا ان کا سب سے متنازع ناول بن گیا، اس کتاب کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذہبی توہین آمیز قرار دیا۔
اہل اسلام کا رد عمل
[ترمیم]75 سالہ رشدی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور وہ اس ناول کی اشاعت کے بعد روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے اور برطانوی حکومت نے مصنف کو پولیس حفاظت میں رکھا تھا۔
ان کے چوتھی کتاب کی اشاعت اور برطانوی پولیس کی جانب سے حفاظت میں رکھے جانے کے بعد برطانیہ اور ایران نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے لیکن مغربی دنیا کے مصنفین اور دانشوروں نے اس کتاب پر مسلمانوں کے رد عمل کو اظہار رائے کی آزادی کو لاحق خطرہ قرار دیا تھا۔
اس کتاب پر سب سے پہلے انڈیا نے پابندی لگائی تھی۔ پاکستان نے بھی مختلف دیگر مسلم ممالک اور جنوبی افریقہ کی طرح اس پر پابندی عائد کر دی۔
مصنف سلمان رشدی کی چوتھی کتاب کی اشاعت کے ایک سال بعد 1989ء میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ناول نگار کے قتل کا فتویٰ یا سرکاری حکم نامہ جاری کیا تھا۔
جنوری 1989ء میں، بریڈ فورڈ میں مسلمانوں نے رسمی طور پر کتاب کی ایک کاپی جلا دی تھی اور نیوز ایجنٹ ادارے ڈبلیو ایچ ایسمتھ کو وہاں اس کتاب کو رکھنے سے منع کیا تھا۔ تاہم سلمان رشدی نے توہین مذہب کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔
فروری 1989ء میں، برصغیر میں رشدی مخالف فسادات میں کئی افراد مارے گئے، تہران میں برطانوی سفارت خانے پر پتھراؤ کیا گیا اور مصنف کے سر پر 30 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا۔
دریں اثنا، برطانیہ میں، کچھ مسلم رہنماؤں نے اعتدال پسندی پر زور دیا، جبکہ دیگر نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ کی حمایت کی۔
امریکا، فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے سلمان رشدی کو دی جانے والی موت کی دھمکی کی مذمت کی تھی۔
سلمان رشدی اس وقت تک پولیس کے پہرے میں اپنی بیوی کے ساتھ روپوش رہے، انھوں نے اپنی کتاب کے ذریعے مسلمانوں کو ہونے والی تکلیف پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا لیکن ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خمینی نے مصنف کی موت کے لیے اپنے فتوی کو قائم رکھا۔
وائکنگ پینگوئن کے لندن کے دفاتر سے پبلشرز کو پکڑ لیا گیا اور نیویارک کے دفتر میں عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
لیکن اس سب کے باوجود یہ کتاب بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں پر واقع ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی تھی۔
مسلم ممالک کے جانب سے اس کتاب کی اشاعت پر شدید رد عمل کے نتیجے میں ای ای سی ممالک نے اس کتاب کی حمایت کی اور ان مظاہروں کے خلاف تمام ممالک نے عارضی طور پر تہران سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔
قاتلانہ حملہ
[ترمیم]12 اگست 2022ء کو نیویارک میں ان پر ہادی مطر نے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، تاہم انھیں فوری طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور وہ بال بال بچ گئے۔
تصانیف
[ترمیم]- ان کی پہلی لکھی گئی کتاب گریمس نے اشاعت کے بعد بڑی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن کچھ ناقدین نے انھیں ایک اہم صلاحیت کے حامل مصنف قرار دیا تھا۔
- رشدی کو اپنی دوسری کتاب مڈ نائٹ چلڈرن لکھنے میں پانچ سال لگے، اس کتاب نے 1981ء کا بکر پرائز جیتا تھا۔ اس کتاب کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور اس کی پانچ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
- جہاں ان کی کتاب مڈ نائٹ چلڈرن انڈیا کے بارے میں تھی، وہیں رشدی کا تیسرا ناول شیم - جو 1983 میں ریلیز ہوا۔ چار سال بعد، رشدی نے دی جیگوار سمائل نامی ناول لکھا، جو نکاراگوا میں ایک سفر نامہ تھا۔
- ان کا چوتھا ناول 'شیطانی آیات (سیٹانک ورسز) جو 1988ء میں شائع ہوا ان کا سب سے متنازع ناول بن گیا اور جس پر بین الاقوامی سطح پر ایسی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کی مثال نہیں ملتی۔
- رشدی کی بعض کی کتابوں میں بچوں کے لیے ایک ناول، ہارون اینڈ دی سی آف سٹوریز (1990)،
- مضامین کی ایک کتاب، امیجنری ہوم لینڈز (1991)،
- ناول ایسٹ، ویسٹ (1994)،
- دی مورز لاسٹ سائی (1995)،
- دی گراؤنڈ بنیتھ ہر فیٹ (1999)،
- فیوری (2001)
- انھوں نے 2012ء میں اپنی متنازع کتاب 'شیطانی آیات' (دی سٹانک ورسرز) کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات کے متعلق ایک یادداشت بھی لکھی۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]سلمان رشدی نے چار بار شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ اب امریکا میں رہتے ہیں۔
اعزازات
[ترمیم]- برطانوی مصنف و ناول نگار کی کئی کتابیں بے حد کامیاب رہی ہیں، ان کے دوسرے ناول مڈ نائٹ چلڈرن نے 1981ء میں بکر پرائز جیتا تھا۔
- ادب کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے 2007 میں انھیں نائٹ کا خطاب دیا گیا۔
- کمپینین آف آنر (2022)
- فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز (2022)
- سینٹ لوئیس ادبی انعام (2009)
- کوسٹا بک اعزازات (برائے:The Moor's Last Sigh) (1995)
- کوسٹا بک اعزازات (برائے:شیطانی آیات) (1988)
- فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118873520 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Salman-Rushdie — بنام: Sir Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6d50n8q — بنام: Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?287 — بنام: Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?NumAuteur=1471 — بنام: Salman RUSHDIE — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Salman Rushdie — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/edfcd2fcb2154fe09639c421dd8a08db — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/rushdie-ahmed-salman — بنام: Ahmed Salman Rushdie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118873520 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.oxfordreference.com/view/10.1093/oi/authority.20110803100433765
- ↑ https://cs.isabart.org/person/118081 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/5225 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ https://www.wikidata.org/wiki/Q44306
- ↑ https://www.crf-usa.org/bill-of-rights-in-action/bria-15-1-c-blasphemy-salman-rushdie-and-freedom-of-expression
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119231368 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9580131
- ↑ عنوان : The London Gazette — صفحہ: B6 — شمارہ: 63714 — ISBN 978-0-11-692213-7 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.thegazette.co.uk/London/issue/63714/data.pdf
- ↑ https://www.amacad.org/new-members-2022
- ↑ http://lib.slu.edu/about/associates/literary-award-rushdie.php — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اپریل 2019
- ↑ https://thebookerprizes.com/fiction/backlist/1981
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/quichotte — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-enchantress-of-florence — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/shalimar-the-clown — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2022
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-moors-last-sigh — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2022
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-satanic-verses
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/shame — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2022
بیرونی ربط
[ترمیم]- 1947ء کی پیدائشیں
- 19 جون کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- فیلو رائل سوسائٹی ادب
- نائٹس بیچلر
- 20ویں صدی کے بھارت کے مضمون نگار
- آزادئ اظہار کے فعالیت پسند
- اسلام کے نقاد
- اکیسویں صدی کے امریکی ناول نگار
- اکیسویں صدی کے انگریز ناول نگار
- اکیسویں صدی کے برطانوی ناول نگار
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- اکیسویں صدی کے بھارتی ناول نگار
- اکیسویں صدی کے بھارتی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- اکیسویں صدی کے ملحدین
- انگریز انسان دوست
- انگریز حامی حقوق نسواں
- انگریز ملحدین
- انگریز یاداشت نگار
- برطانوی انسان دوست
- برطانوی حامی حقوق نسواں
- برطانوی سابقہ مسلم شخصیات
- برطانوی ملحدین
- برطانوی ناول نگار
- برطانوی یاداشت نگار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے انگریز ناول نگار
- بیسویں صدی کے برطانوی ناول نگار
- بیسویں صدی کے ملحدین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی ناول نگار
- بھارتی سابقہ مسلم شخصیات
- بھارتی ملحدین
- بھارتی ٹیلی ویژن مصنفین
- پاکستان میں بھارتی تارکین وطن
- رگبی اسکول سے تعلیم پانے والی شخصیات
- ریاستہائے متحدہ میں اسلام مخالفت
- ریاستہائے متحدہ میں برطانوی تارکین وطن
- فتاویٰ
- کشمیری شخصیات
- کنگز کالج، کیمبرج کے فضلا
- کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول کے فضلا
- مابعد جدید مصنفین
- مذاہب کے نقاد
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے فلم پروڈیوسر
- ممبئی کے مرد اداکار
- ممبئی کے مصنفین
- ممبئی کے منظر نویس
- مملکت متحدہ میں اسلام مخالفت
- مہاراشٹر کے ناول نگار
- نسائیت پسند مرد
- ایران برطانیہ تعلقات
- بھارتی نژاد برطانوی شخصیات
- بھارتی نژاد انگریز شخصیات
- اسلام کے برطانوی نقاد
- مملکت متحدہ کے وطن گیر شہری
- اسلامیت کے نقاد
- اسلام کے امریکی نقاد
- بھارتی مسلم شخصیات
- کشمیری مسلم
- بھارتی شخصیات
- بھارتی نژاد امریکی شخصیات
- مملکت متحدہ کو بھارتی تارکین وطن
- سابقہ مسلم جو لاادری یا ملحد ہو گئے
- اقدام قتل کوششیں