مندرجات کا رخ کریں

سعد بن عبید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سعد بن عبید
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 575ء (عمر 1449–1450 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مہمات نبوی کی فہرست ،  غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سعد بن عبید غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔ انھیں قبیلہ قار کے تعلق سے سعدالقاری کہا جاتا ہے۔

  • ان کا پورا نسب سعد بن عبيد بن النعمان بن قيس بن عمرو بن زيد بن أميہ بن زيد بن مالك بن عوف ابن عمرو بن عوف بن مالك بن الاوس الانصاری الأوسی ہے۔ ان کی کنیت ابو زید تھی [1]
  • یہ ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے رسول اللہ کے زمانے میں قرآن جمع کیا تھاغزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں شریک رہے

عمر بن خطاب نے انھیں شام میں جہاد کے لیے بھیجنا چاہا تو انھوں نے قادسیہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا قادسیہ میں شہادت سے پہلے ایک پر جوش خطبہ دیا اور کہا کل ہمیں شہادت نصیب ہو گی اور واقعی منصب شہادت پر فائز ہوئے۔

  • 16ھ میں قادسیہ میں شہید ہوئے اس وقت ان کی عمر 64 سال تھی[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. طبقات ابن سعد، جلد 2- ناشر : دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان