مندرجات کا رخ کریں

سبتہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خود مختار شہر
سبتہ خود مختار شہر
Ciudad Autónoma de Ceuta (ہسپانوی میں)
سبتہ یا سیوطہ
سبتہ یا سیوطہ
سبتہ Ceuta
پرچم
سبتہ Ceuta
قومی نشان
سبتہ خود مختار شہر کا محل وقوع
سبتہ خود مختار شہر کا محل وقوع
ملکہسپانیہ
خود مختار شہرسبتہ
اولین آبادپانچویں صدی
مسلم اقتدار کا اختتام14 اگست 1415ء
ہسپانیہ کے حوالےیکم جنوری، 1668ء
خود مختاری حیثیت14 مارچ، 1995ء
قائم ازقرطاجيين
حکومت
 • قسمخود مختار شہر
 • مجلسپیلیسیو میونسپل او اسمبلیا Palacio Municipal o Asamblea
 • میئرجوآن جیسس ویواس لارا (پیپلز پارٹی (ہسپانیہ))
رقبہ
 • کل18.5 کلومیٹر2 (7.1 میل مربع)
 • زمینی18.5 کلومیٹر2 (7.1 میل مربع)
بلندی10 میل (30 فٹ)
بلند ترین  مقام[1]349 میل (1,145 فٹ)
آبادی (2000)[2]
 • کل75,241
 • تخمینہ (2009)78,674
 • کثافت4,100/کلومیٹر2 (11,000/میل مربع)
نام آبادیسیوٹان
منطقۂ وقتمیدرد (UTC+1)
 • گرما (گرمائی وقت)میدرد (UTC+2)
آیزو 3166-2ES-CE
ڈاک رمز51001 سبتہ
سرکاری زبانہسپانوی
پارلیمنٹCortes Generales
کانگریس1 نائب (350 میں سے)
سینیٹ2 سینیٹرز (264 میں سے)
ویب سائٹwww.ceuta.es

سبتہ (Ceuta) ہسپانیہ کا ایک 18.5 مربع کلومیٹر (7.1 مربع میل) پر محیط خود مختار شہر ہے۔ یہ علاقہ ہسپانیہ کے افریقی مقبوضات میں سے ایک ہے اور شمالی افریقہ میں مراکش سے متصل، یہ بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ یہ افریقہ کے متعدد ہسپانوی علاقوں میں سے ایک ہے اور میلیلا اور کینری جزائر کے ساتھ، ان چند میں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مستقل طور پر شہری آباد ہیں۔

یہ ایک باقاعدہ میونسپلٹی تھی جس کا تعلق مارچ، 1995ء میں اس کے خود مختاری کے آئین کے پاس ہونے سے پہلے صوبہ قادس Cádiz سے تھا، جیسا کہ ہسپانوی آئین کے مطابق فراہم کیا تھا، اس کے بعد ایک خود مختار شہر بن گیا۔ سبتہ کی، میلیلا اور کینری جزائر کی طرح، اسپین کے یورپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے ایک فری پورٹ کے طور پر درجہ بندی کی گئی تھی۔ اس کی آبادی بنیادی طور پر عیسائیوں اور مسلمانوں پر مشتمل ہے، جس میں سفاردی یہودیوں اور سندھی ہندوؤں کی ایک چھوٹی سی اقلیت بھی ہے، جو پاکستان سے نقل مکانی کرکے آئے ہیں۔ ہسپانوی سرکاری زبان ہے۔ ہسپانوی اور دارجہ عربی دو اہم بولی جانے والی زبانیں ہیں۔

آب و ہوا

[ترمیم]
آب ہوا معلومات برائے سبتہ
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 14.6
(58.3)
14.9
(58.8)
16.2
(61.2)
17.7
(63.9)
20.6
(69.1)
23.4
(74.1)
26.2
(79.2)
26.7
(80.1)
24.6
(76.3)
21.1
(70)
17.4
(63.3)
15.2
(59.4)
20.0
(68)
یومیہ اوسط °س (°ف) 11.5
(52.7)
11.7
(53.1)
12.6
(54.7)
13.8
(56.8)
16.4
(61.5)
19.0
(66.2)
21.7
(71.1)
22.2
(72)
20.3
(68.5)
17.4
(63.3)
14.2
(57.6)
12.0
(53.6)
16.1
(61)
اوسط کم °س (°ف) 8.4
(47.1)
8.4
(47.1)
9.0
(48.2)
10.0
(50)
12.1
(53.8)
14.8
(58.6)
17.2
(63)
17.6
(63.7)
16.0
(60.8)
13.7
(56.7)
10.9
(51.6)
8.9
(48)
12.2
(54)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 87
(3.43)
87
(3.43)
59
(2.32)
56
(2.2)
28
(1.1)
13
(0.51)
1
(0.04)
1
(0.04)
11
(0.43)
61
(2.4)
76
(2.99)
108
(4.25)
586
(23.07)
اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 1 mm) 10.3 10.8 8.6 8.3 4.9 2.9 0.7 0.5 3.2 7.9 9.4 11.0 78.5
ماہانہ اوسط دھوپ ساعات 156 149 195 213 260 290 305 293 237 190 163 161 2,611
ماخذ: Agencia Estatal de Meteorología[3]

آبادیات

[ترمیم]

اپنے محل وقوع کی وجہ سے سبتہ ایک مخلوط مذہبی / نسلی آبادی کا مسکن ہے۔ چار اہم مذہبی گروہوں میں مسلم مسیحی، یہودی اور ہندو شامل ہیں۔ آبادی کا تقریبا 51 فیصد مسیحی / ہسپانوی، تقریبا 49 فیصد عرب / بربر / مسلم، 0.25 فیصد یہودی، 0.25 فیصد ہندو اور 0.10 فیصد روما ہیں۔[4] ہسپانوی سبتہ کی بنیادی اور سرکاری زبان ہے لیکن عربی بھی وسیع پیمانے پر بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور بربر بھی بولی جاتی ہیں۔ جبل الطارق کے قریب ہونے کی وجہ سے ایک اہم اقلیت انگریزی بھی بولتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Monte Anyera
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2013-07-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-14
  3. "Valores climatológicos normales. Ceuta, Monte Hacho"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  4. Roa, J. M. (2006)۔ [redie.uabc.mx/index.php/redie/article/download/124/216 "Scholastic achievement and the diglossic situation in a sample of primary-school students in Ceuta"]۔ Revista Electrónica de Investigación Educativa {{حوالہ رسالہ}}: |url= پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (معاونت) والوسيط غير المعروف |vol= تم تجاهله يقترح استخدام |volume= (معاونت)